Categories: قومی

لیفٹنٹ جنرل دیویندراپرتاپ پانڈے نے فوج کی 15ویں کور کی کمان سنبھالی

لیفٹنٹ جنرل دیویندراپرتاپ پانڈے نے فوج کی 15ویں کور کی کمان سنبھالی

سیول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تال میل میں جنرل راجوکااہم رول:دفاعی ترجمان

سری نگر،17 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بدھ کے روز سری نگر میں قائم فوج کی15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کو پاکستان سے لگنے والی طویل لائن آف کنٹرول کی نگرانی اور وادی میں دہشت گرد مخالف آپریشنز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نمائندے کے مطابق ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کو سری نگر میں قائم پندرہویں کور کی سربراہی سپرد کی۔انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل راجو کے زائد از ایک سال کی سربراہی میں لائن آف کنٹرول اور وادی میں صورت حال کی بہتری سے عبارت ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ سیول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تال میل سے کشمیر میں حالات معمول پر آ گئے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو کے دور میں سیزفائرخلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے حدمتارکہ پر بھارتی فوج کا ہاتھ بھاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل راجو نے فوجی اور عام شہری کے درمیان تعلقات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا جس کیلئے کشمیر میں مختلف النوع کامیاب پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج نے وادی کے دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کو مشکل وقت میں مدد فراہم کرنے کیلئے وہاں تعینات فوجی گرڈ کو استعمال کیا اور زمینی سطح پر لوگوں تک پہنچنے کے لئے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل راجو نے گمراہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس آنے کے لیے دوسرا موقع فراہم کرنے کی سخت حمایت کی کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے جموں وکشمیر میں دائمی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فوج نے نوجوانوں بشمول ان نوجوانوں جنہوں نے بندوق اٹھائے ہیں، کے ساتھ جڑنے کے لیےکئی اقدام کئے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے دہشت گرد مخالف آپریشنز کے دوران پیشہ ور معیار کو معیاری بنانے کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کو کشمیر میں قیام امن کی کاوشوں پر یوم جمہوریہ کے موقع پر اتم یودھ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago