<h3 style="text-align: center;">لوجہاد: ایس آئی ٹی نے آئی جی کو سونپی جانچ رپورٹ ، 11 نوجوانوں کے خلاف الزامات طے</h3>
<p style="text-align: right;">کانپور ، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> ضلع میں گزشتہ دنوں لو جہاد کے 14معاملے سامنے آئے تھے۔ ان معاملات میں ، غیر ملکی فنڈنگ کے خدشے پر انسپکٹر جنرل پولیس موہت اگروال نے ایس آئی ٹی تشکیل دی اور اس کی تفتیش کرائی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے تمام 14 معاملوں کی رپورٹ آئی جی رینج کو پیش کردی ہے۔ جانچ میں11 معاملات میں ، پولیس نے تفتیش میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ، جب کہ تین معاملوں میں بالغ لڑکیوں کے ذریعے لڑکوں کی حمایت میں بیانات دیئے جانے سے حتمی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے بعد اب 11 مقدمات میں الزام کی بنیاد پر ملزمین پر کاروائی طے کی جا سکتی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">انسپکٹر جنرل آف پولیس رینج (آئی جی) موہت اگروال نے پیر کے روز کہا کہ ایس آئی ٹی کو ضلع میں ملے 14 لو جہاد کے معاملات کی تفتیش سونپی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں پایا گیا تھا کہ چار لڑکے لوجہاد کے معاملات میں آپس میں وابستہ تھے۔ یہ چاروں مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے۔ انہوں نے دوسرے مذاہب کی لڑکیوں کے ساتھ دھوکہ کرکے ان کے ساتھ نکاح کیا تھا۔ اس کے علاوہ ، تین معاملات میں ملزم لڑکوں نے اپنے ہندو نام بتاکر لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔</p>.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…