Categories: قومی

وادی کشمیر کے بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے اہم شاہراہیں بند

سرینگر، 23 نومبر

کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر ۔لداخ شاہراہ اوربانڈی پورہ۔گریز روڑ کو ایک بار پھر سے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔گریز وادی میں گذشتہ شام دیر گئے برفباری شروع ہوگئی، جس سے چاروں طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ایس ڈی ایم گریز کے مطابق بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ وادی گریز میں میں کم و بیش پانچ انچ برف جمع ہوئی ہے۔بارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع رازدان ٹاپ پر انچ برف جمع ہوئی ہے۔

Snowfall in Kashmir

ادھرمحکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق سونہ مرگ، گنڈ، گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گومری،مٹاین،دراس، میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو

تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر 434کلو میٹر سرینگر ۔لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔تازہ برفباری کی وجہ سے کلن گنڈ اور گگن گیر میں سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دراس اور سونہ مرگ میں سیکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔

بارشوں کی وجہ سے پوری وادی سردی

وادی کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ میدانی علاقوں بشمول سرینگر میں گذشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دریں اثناء تاریخی مغل روڑ کو بھی آمدورفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق برفباری کے باعث روڑ کو بند کیا گیا ، اور موسم میں تبدیلی کے بعد ہی اس روڑ کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔نمایندے کے مطابق برفباری اور بارشوں کی وجہ سے پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آگیء ہے۔ جبکہ درج حرارت منفی تین ڈگری تک گر گیا ہے۔

Snowfall in Kashmir

کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر ۔لداخ شاہراہ اوربانڈی پورہ۔گریز روڑ کو ایک بار پھر سے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔گریز وادی میں گذشتہ شام دیر گئے برفباری شروع ہوگئی، جس سے چاروں طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ایس ڈی ایم گریز کے مطابق بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ وادی گریز میں میں کم و بیش پانچ انچ برف جمع ہوئی ہے

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago