Categories: قومی

ملیشیائی فضائیہ کو پسند آیا ہندوستان کا ایل سی اے تیجس، جلد ہی ملے گاآرڈر

پاک چین جنگی طیارہ جے ایف-17 ہندوستانی تیجس کے سامنے ڈیل میں  پچھڑا

جلد ہی ملائیشیا کی فضائیہ کی ایک ٹیم ایل سی اے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ہندوستان آئے گی

ملائیشیا نے اپنے جنگی جیٹ پروگرام کے لیے چینی جے ایف-17 کے خلاف ہندوستان کا بنایا ہوا ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے)  تیجس ایم کے۔1اے کو خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

اب جلد ہی ملائیشیا کی فضائیہ کی ٹیم ایل سی اے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بنگلور کا دورہ کرنے والی ہے۔ اس کے بعد ایچ ایے ایل کو جلد ہی پہلا ایکسپورٹ آرڈر مل سکتا ہے۔ ٹیم ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) پلانٹ کا دورہ کرے گی جہاں انہیں ایل سی اے کی پیداواری سہولیات، جانچ کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ جنگی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

بنگلورو میں ایرو انڈیا-2021 کے دوران ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ 83 تیجس مارک-اے1  لڑاکا طیاروں کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ اسی وقت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بتایا تھا کہ کئی ممالک نے تیجسM-1A کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان کو جلد ہی بیرون ملک سے تیجسایم-1اے  خریدنے کے آرڈر ملیں گے اور اگلے 3-4 سالوں میں دفاعی مینوفیکچرنگ میں 1.75 لاکھ کروڑ روپے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ ایچ اے ایل کو ہندوستانی فضائیہ سے آرڈر ملنے کے بعد ملائیشیا کی فضائیہ نے بھی ہلکے جنگی طیارے (ایل سی اے) خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔

ایچ اے ایل کے چیئرمین آر مادھون   نے کہا کہ ملائیشیا کی فضائیہ طویل عرصے سے اپنے لڑاکا جیٹ پروگرام کے لیے لڑاکا طیاروں کی خریداری میں مصروف ہے۔ ملائیشیا نے ہندوستانی ایل سی اے کے ساتھ ساتھ چین-پاکستان کیجے ایف-17 لڑاکا طیارے کے بارے میں تکنیکی معلومات بھی اکٹھی کیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی طیارہ ایل سی اے تیجس مارک-اے 1  سے سستا ہے، لیکن یہ تیجس کے تکنیکی پیرامیٹرز اور ہندوستان کی مجوزہ سکھوئی-30 فلیٹ مینٹیننس آفر سے میل نہیں کھا سکا، جس کی وجہ سے   ملائیشیا کے ساتھ سودے کو آگے بڑھانے میں ایچ اے ایل کے لئے راستہ صاف ہو گیا ہے۔

ایل سی اے تیجس مارک۔1اے  ایڈیشن ڈیجیٹل ریڈار وارننگ ریسیور، ایک بیرونی ای سی ایم پوڈ، ایک سیلف پروٹیکشن جیمر،اے ای ایس اے ریڈار، دیکھ بھال میں آسانی اور ایویونکس، ایرو ڈائنامکس، ریڈار سے لیس ہے۔ اسے ایڈوانسڈ شارٹ رینج ایئر ٹو ایئر میزائل(ASRAM) اورایسٹرا ایم کے۔1ایئر ٹو ایئر میزائل لگائی جا سکتی ہیں۔

اس لیے ملائیشیا کی فضائیہ نے اس طیارے کو اپنی ضروریات کے مطابق موزوں پایا ہے۔ بھارت اس سلسلے میں تین سال سے ملائیشیا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ 2019 میں، ہندوستان نے لنگکاوی میں لیما شو کے لیے اپنے دوایل سی اے تیجس  طیارے بھیج کر مظاہرہ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago