Categories: قومی

ممتا بنرجی کی دہلی پر نظر ، پرشانت کشور کے ساتھ قرار میں توسیع

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سخت مقابلہ آرائی کے باوجود بنگال میں مسلسل تیسری بارحکومت بنانے سے پرجوش ممتا بنرجی نے پرشانت کشور (پی کے) کی کامل حکمت عملی کی بنیاد پر اگلے لوک سبھا انتخابات کے لیے حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے۔ اس کے لئے ترنمول کانگریس نے اپنے سیاسی اسٹریٹجسٹ پی کے کی کمپنی آئی ۔پیک کے ساتھ پرانے معاہدے کو پانچ سال کے لیے بڑھادیا ہے۔ اس نئے معاہدے کے ساتھ اب پرشانت کشور سال 2026 تک ممتا بنرجی اور ترنمول کے اسٹراٹیجسٹ بنے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں بی جے پی کا ماحول بناتھا لیکن پرشانت کشور کی کمپنی آئی ۔ پیک نے اپنی ٹیم کی مدد سے ریاست میں ایسا ماحول پیدا کیا کہ بی جے پی کے قدآور رہنما شکست کھا گئے۔ پرشانت کشور کی ٹیم ماضی میں بھی کئی ریاستوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لئے اسٹریٹجسٹ کے طور پر کام کر چکی ہے۔وہ2014کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے لیے ’چائے پر چرچہ‘پروگرام سمیت 2015 میں این ڈی اے مہاگٹھ بندھن ، 2020 میں عام آدمی پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے لیے کام کر چکے ہیں۔

ممتا بنرجی کی نظر دہلی پر: ترنمول نے پرشانت کشور کے ساتھ معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کردی

بھارتیہ جنتا پارٹی سے سخت مقابلے کے باوجود ، ممتا بنرجی مسلسل تیسری بار حکومت بنانے کے بعد پرجوش ہیں۔ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کی نظر اب دہلی پر ہے۔ اس کے لیے پارٹی نے پرشانت کشور (پی کے) کی  کامیاب انتخابی حکمت عملی کی بنیاد پر آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ان کی کمپنی سے معاہدے میں پانچ سال کی مزید توسیع کردی ہے۔ نئے معاہدے کے ساتھ اب پرشانت کشور سال 2026 تک ممتا بنرجی کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ بنے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں بی جے پی  کافی پرجوش تھی۔ لیکن پرشانت کشور کی کمپنی نے اپنی ٹیم کی مدد سے ریاست میں ایسا ماحول پیدا کیا کہ بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرشانت کشور کی ٹیم نے ماضی میں متعدد ریاستوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی حکمت عملی تیار کرنے پرکام کیا ہے۔ انہوں نے  2015 میں این ڈی اے ، 2020 میں عام آدمی پارٹی سمیت 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے لیے 'چائے پر چرچا' پروگرام سمیت متعدد جماعتوں کے لیے کام کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago