Categories: قومی

ممتا دیدی کا غصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ انتخاب ہاررہی ہیں :نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوچ بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کہیں پر بھی ترنمو ل کانگریس نظر نہیں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور امید ہے کہ 2مئی کے بعد بنگال میں ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلے کی پولنگ میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ دیدی رخصت ہورہی ہے ۔بنگال میں ا یسی لہر کبھی بھی پہلے نہیں دیکھی گئی ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی ہی شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کے بنگال کی تعبیر کرےگی ۔انہوں نے کہا کہ مکھرجی کے نظریات اور فکر نے ہمیں عوام کےلئے جدو جہد کرنے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کےلیے حوصلہ دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آج کل پوچھ رہی ہیں کہ کیا بی جے پی خدا ہے جو جانتی ہے کہ وہ جیت رہی ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جنتا جناردن خدا کی شکل ہے اور اس کے چہرے کو دیکھ کر ، آپ کو معلوم ہوگا کہ ہوا کا رخ کیا ہے۔ آپ کی زبان ، آپ کا غصہ ، آپ کی آواز ، یہاں تک کہ ایک بچہ بھی بتا سکتا ہے کہ دیدی کا پتہ صاف ہورہا ہے ۔آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ دیدی ، آپ میدان چھوڑ چکی ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ دیدی کو آپ کو بار بار کہنا پڑتا ہے کہ آپ نندیگرام سے الیکشن جیت رہی ہیں۔نندی گرام میں پولنگ کے دن آپ نے کیا کھیل کھیلاپورا ملک جانتا ہے کہ آپ ہار رہی ہیں۔ اس کے لئے خدا سے مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب آپ کی پارٹی نے اعلان کیا کہ دیدی اب بنارس سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گی ، تو کوئی بھی سمجھدار شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حالت خراب ہے ۔دیدی کو سیاست کرنے کے لیے بنگال سے باہر جانا پڑے گا۔

ممتا کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آپ کو کچھ دن کہنا پڑے گا کہ اقلیتوں کے ووٹوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہئے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ مسلم ووٹ بینک آپ کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔ مسلمان آپ سے منہ موڑ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ممتا بنرجی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیے رہی ہیں۔ممتا بنرجی نے جو کچھ کہہ رہی ہیں ۔اگر میں یہ بات کہتا کہ ہندو متحد ہوکر بی جے پی کو ووٹ دیں تو الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے مل جاتا ۔ماضی میں مجھے الیکشن کمیشن نوٹس دے چکا ہے۔اخبارات کی سرخیاں بھری ہوئی ہیں ۔اخباروں نے خصوصی اداریے لکھ کر میری تنقید کرچکے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جس کمیشن نے آپ کو دو بار انتخابات کروا کر وزیر اعلی بنایا ، اسی الیکشن کمیشن سے پریشانی ہو رہی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے لیکن وزیر اعلی ہونے کے باوجود آپ کو فخر نہیں ہے کہ لوگ پر امن طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ آپ کو پریشانی ہو رہی ہے یہ نشانیاں ہیں کہ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی بنگال کے عوام کو بدنام کررہی ہیں اور بنگال کے عوام کو کمل کے نشان پر بٹن دباکر انہیں سزا دینا ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ دیدی بہت زیادہ فٹ بال کھیلتی ہیں لیکن ممتا نے اپنے لئے ایک گول کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں کرپشن عروج پر ہے ، چاہے وہ اساتذہ کی بھرتی ہوں یا کوئی کام۔ 10 سال تک ، دیدی کے لوگوںنے بنگال کے غریب عوام کو لوٹا اور ممتا بنرجی تماشائی بنی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال سمیت پوری ریاست کے کسان 10 سالوں سے دلالوں کے ذریعہ پریشان ہیں۔ ترنمول کے وزرا کھیلتے رہے۔ اسمگلنگ اور دراندازی ،غیر قانونی کان کنی کا سنڈیکیٹ پھل پھول گیا۔ حال ہی میں ، آڈیو ٹیپ جو منظر عام پر آیا ہے اس میں دیدی کا 10 سال کا مکمل رپورٹ کارڈ ہے۔ دیدی نے بنگال میں بائپو سروس ٹیکس کے نام سے ایک نیا ٹیکس شروع کیا۔ ایک مہینے میں 35 سے 40 کروڑ روپے آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بنگال کے کونے کونے سے آواز آرہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے لیے خصوصی اسکیم لائے گی اور انفراسٹچکر کوبہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جائے گا ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago