قومی

منگلورو دھماکہ میں دہشت گردوں کا کنکشن سامنے آیا، این آئی اے کو تحقیقات سونپنے کے امکانات

 کرناٹک کے منگلورو شہر میں 19 نومبر کو ہوئے آٹو رکشا دھماکے کے معاملے میں اب دہشت گردی کا تعلق سامنے آیا ہے۔

کم شدت والے ککر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے شارق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ الہند ماڈیول سے وابستہ ایک نوجوان سے رابطے میں تھا۔ شارق کے خلاف پہلے ہی تین مقدمات درج ہیں۔

دہشت گردانہ تعلق ہونے پر اس دھماکہ کی جانچ  نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 درحقیقت، کرناٹک کے منگلورو میں کانکناڑی تھانہ علاقے میں ہفتے کی شام تقریباً 5 بجے ایک آٹو رکشہ میں کم شدت کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں آٹو مسافر محمد شارق اور رکشہ ڈرائیور پرشوتم پجاری زخمی ہو گئے۔

زخمی محمد شارق کو منگلورو کے فادر مولراسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کی تفتیش اور  جانچ  میں شارق کا کردار مشکوک نظر آیا۔

اس سلسلے میں اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) آلوک کمار نے پیر کو کہا کہ ملزم شارق کے خلاف دو ایف آئی آر منگلورو میں اور ایک شیموگا ضلع میں درج کی گئی ہے۔ ان میں سے دو معاملات میں اسے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شارق، جو آٹو رکشا میں ایک مسافر کے طور پر بیٹھا تھا، ایک بیگ میں ککر بم تھا جو پھٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران شارق کے ہینڈلر عرفات علی کے بارے میں معلومات ملی ہیں جو دو مقدمات میں بھی ملزم ہے۔ وہ الہند ماڈیول سے وابستہ مصور حسین سے بھی رابطے میں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پیر کی صبح شیموگا ضلع کے تیرتھہلی قصبے میں چار مقامات اور منگلورو شہر میں ایک جگہ تلاشی لی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago