قومی

منی پورتشدد: باغیوں کی فائرنگ میں بی ایس ایف جوان ہلاک،دو آسام رائفلز زخمی

امپھال، 6 جون (انڈیا نیرٹیو)

 منی پور کے سیرو علاقے میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے ہونے والی فائرنگ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان مارا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آسام رائفلز کے دو سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔

منگل کو، فوج کے اسپیئر کور کے ہیڈکوارٹر دیماپور نے ٹویٹ کیا کہ آسام رائفلز، بی ایس ایف اور پولیس کی طرف سے منی پور کے سوگنو/سیرو علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، 5 اور 6 جون کی رات بھر سیکورٹی فورسز اور باغی گروپ کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔

سیکورٹی فورسز نے اس کا موثر جواب دیا۔ باغیوں کی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان شدید زخمی ہوا جس کی بعد میں موت ہو گئی۔ وہیں سیرو علاقے میں آسام رائفلز کے دو جوانوں کو گولی مار دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آسام رائفلز کے دونوں زخمی فوجیوں کو ہوائی جہاز سے منتری پوکھری پہنچایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ منی پور میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان فرقہ وارانہ تنازعہ 3 مئی کو شروع ہوا تھا جس کی وجہ سے اب بھی ریاست کے مختلف حصوں سے تشدد کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago