Categories: قومی

مولانا وحید الدین خان اور ڈاکٹر کلب صادق بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازے گئے

پدم ایوارڈس 2021: ایس پی بالاسبرامنیم، کلب صادق، کے ایس چترا اور نامبیار سمیت کئی مشہور شخصیات کو نوازا گیا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پلے بیک سنگر ایس پی بالاسبرامنیم، اسلامی اسکالر مولانا وحید الدین خان، گلوکار کے ایس چترا، ڈاکٹر کلب صادق، سینئر سکھ رہنما سردار ترلوچن سنگھ، پی ٹی اوشا کے کوچ او ایم نامبیار اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی موما داس کو باوقار پدم ایوارڈس سے نوازا۔

صدرجمہوریہ کووند نے منگل کی شام راشٹرپتی بھون میں 2021 کی شہری اعزاز تقریب-II میں تین شخصیات کو پد م وبھوشن، پانچ کوپدم بھوشن اور 52 شخصیات کو پدم شری ایوارڈ پیش کیے۔ اس سے پہلے صبح کے اجلاس میں چار پدم وبھوشن، پانچ پدم بھوشن اور 51 شخصیات کو پدم شری سے نوازا گیا۔

پلے بیک سنگر ایس پی بالاسبرامنیم کو فن کے لیے صدر جمہوریہ نے بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا۔ ان کے بیٹے ایس پی کلیان چرن نے ایوارڈ حاصل کیا۔ ڈاکٹر نریندر سنگھ کپانی کو بعد از مرگ سائنس کے لیے پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی بیٹی نے  یہ ایوارڈحاصل کیا۔ اسلامی اسکالر مولانا وحید الدین خان کو بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے بیٹے نے ایوارڈحاصل کیا۔

صدر جمہوریہ نے کیرالہ کی گلوکار ہ کے ایس چترا کو پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ ادب اور تعلیم کے لیے کرناٹک کے ڈاکٹر چندر شیکھر بی کامبار، روحانیت کے لیے ڈاکٹر کلب صادق کو بعد از مرگ پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کے بیٹے نے حاصل کیا۔ تجارت اور صنعت کے لیے مہاراشٹر کے رجنی کانت دیوی داس شراف، سینئر سکھ رہنما سردار ترلوچن سنگھ کو عوامی کاموں کے لیے پدم بھوشن سے نوازا گیا۔

صدرجمہوریہ نے ملک کو پی ٹی اوشا دینے والے کوچ ایم نامبیار کو بعد از مرگ پدم شری سے نوازا۔ یہ ایوارڈ ان کی اہلیہ نے حاصل  کیا۔کھیل کے لیے ٹیبل ٹینس کھلاڑی موما داس اور آسام تحریک کی  رہنما بیجوئے چکرورتی کوپدم شری سے نوازا گیا۔ وہیں کاشی کے راجہ کے نام سے مشہورجگدیش چودھری کو بعد از مرگ سماجی خدمات کے لیے پدم شری سے نوازا گیا۔دستکاری کے لیے سری نگر کے حاجی غلام رسول خان کو دستکاری کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ گجرات کے مہیش کمار کنوڈیا اور نریش کنوڈیا (بعد از مرگ) کو لوک گائیکی کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔

دہلی کی  سماجی کارکن ڈاکٹر نیرو کمار کو خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیو مہموں میں ان کے کردار کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر منگل سنگھ ہجووری، مدھیہ پردیش کی بھوری دیوی، چھتیس گڑھ کے رادھے شیام بارلے، مغربی بنگال کے بیرین کمار بساک، میزورم کے سنگ کھومی بوالچھواکی، ڈاکٹر شریکانت مادھو داتار، گاندھیائی سماجی کارکن شانتی دیوی، پرشورام وشرام گانگوانے، ڈاکٹرجگدیش چندر ہلدر، ماتھم بی منجمماجوگتی، پروفیسر آر ایل کشیپ، ونائک وشنو کھیڈیکر، چٹنی مہتو، رام چندر ماجھی، نامیاتی کاشتکاری کے لیے میگھالیہ کے نانندرو بی مرک، گرو ریبن ماشاگنوا، پروفیسر رتن لال متل، شیام سندر پالیوال، 105 سالہ رنگامل کو زراعت کے لیےاعزاز سے نوازا گیا۔

پرو فیسرکرشنن موہن پاٹھی، گریش یشونت پربھونے، نندا پروشٹی، بالن پوٹھیری، کنکا راجو، ڈاکٹر آساوادی پرکاسا راؤ، دنڈامڈی سماتھی راما موہن راؤ، میتیہ رام رینگ، اشوک کمار ساہو، ڈاکٹر سدھوتائی ساکال، آسام کے سینئر صحافی اور کامروپ کے ایڈیٹر ڈاکٹر رومن شرما کو صحافت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

پریم چند شرما، چندر شیکھر سنگھ، ڈاکٹر دلیپ کمار سنگھ، ہریانہ کے پیرا فری اسٹائل پہلوان ویریندر سنگھ کو ریسلنگ کے لیے نوازا گیا۔ کے سی شیوشنکرن (بعد از مرگ)، کرتار سنگھ سونکھلے، مراچھی سبورامن، فادر کارلوس جی ویلاس (بعداز مرگ) اور پروفیسر اوشا یادو کو پدم شری سے نوازا گیا۔

راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ  شہر ی اعزازکی تقریب میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مختلف معززین موجود تھے۔

واضح ہو کہ پدم ایوارڈز تین زمروں میں دیئے جاتے ہیں، پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری۔ غیر معمولی اور بہترین خدمات کے لیے پدم وبھوشن، اعلیٰ درجہ کی خدمات کے لیے پدم بھوشن اور کسی بھی شعبے میں اہم خدمات کے لیے پدم شری دیا جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago