Categories: قومی

چین کے ساتھ بے معنی بات چیت سے قومی سلامتی کو خطرہ : راہل

چین کے ساتھ بے معنی بات چیت سے قومی سلامتی کو خطرہ : راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجی دراندازی کے سلسلے میں فوجی سطح پر ہونے والی بات چیت کو بے معنی قرار دیتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مسٹر گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کیا ’’گوگرا ۔ہاٹ اسپاٹ اسپرنگ اور ڈیپسانگ پلینس پر چینی فوج کا قبضہ سے ہندوستانی کے اسٹریٹجک مفادات کے ساتھ ساتھ ڈی بی او ہوائی پٹی کو بھی براہ راست خطرہ لاحق ہے۔ حکومت کی بے مقصد بات چیت سے قومی سلامتی بڑے پیمانےپر متاثر ہوئی ہے۔ ہم اس سے بہتر کام کرنے کے اہل ہیں۔

کانگریس نے چینی سرحد پر، امن سے متعلق فوج کے وعدہ خلافی کی خبروں پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے حکمت عملی کے ساتھ سرحد پر چین کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج سرحد پر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل کئی خطوں سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ اس سلسلے میں چین کی فوج اور ہندوستانی فوج کے مابین 9 اپریل کو ہوئے آخیر دور کے مذاکرات کے دوران ، چینی فوج نے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کئی چوکیوں سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago