نئی دہلی،5 جنوری (انڈیا نیریٹو)
دہلی-این سی آر سمیت پورا شمالی ہندوستان شدید سردی کی گرفت میں ہے۔ جمعرات کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سے نیچے ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بدھ کو یہ 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو لودھی روڈ میں درجہ حرارت 2.8 تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ صفدرجنگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق جمعرات کو دہلی کا اوسط کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔ دہلی این سی آر میں سرد اور گھنا کوہرا چھایا رہے گا۔ اتوار سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…