Categories: قومی

بھارت بند کا ملا جلا اثر، جانئے کہاں کہاں بھارت بند اور احتجاج کا اثر دیکھا ؟

کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی، امبالہ اور فیروز پورڈویڑن میں ریل آپریشن متاثر

نئی دہلی، 27 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

کسانوں کی جانب سے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کی وجہ سے پیر کو دہلی، امبالہ اور فیروز پور ڈویڑن میں ریل آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ریلوے نے نئی دہلی تا امرتسر شتابدی سمیت کئی ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

دہلی سے منسلک کئی ٹرینیں بھی متاثر ہوئی ہیں کیونکہ پنجاب میں کئی جگہوں پر پٹریوں پر بیٹھاحتجاجی افرادے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ریلوے نے اس وجہ سے دہلی سے نکلنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اس میں نئی دہلی-امرتسر شتابدی، نئی دہلی-کالکا شتابدی، نئی دہلی امرتسر-شان پنجاب، نئی دہلی-موگا، پرانی دہلی-پٹھانکوٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وندے بھارت ایکسپریس کٹرا – نئی دہلی سے صبح 6 بجے روانہ ہوئی لیکن پانی پت اسٹیشن پر کھڑی ہے۔

شمالی ریلوے کے ترجمان دیپک کمار نے کہا کہ دہلی، امبالہ اور فیروز پور ڈویڑن میں ریل آپریشن متاثر ہوا کیونکہ مظاہرین ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ڈویڑن میں 20 سے زائد مقامات پر جام لگایا جا رہا ہے۔ امبالا اور فیروز پور ڈویڑن میں تقریبا  25 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

بھارت بند: دہلی میں سخت چوکسی ، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت بند

کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں پیر کو سخت حفاظتی نگرانی کی جارہی ہے لال قلعہ اور پارلیمنٹ کی طرف جانے والے کئی راستوں پر عام گاڑیوں کی آمدورفت پر احتیاطی اقدام کے طور پر آج صبح عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے لال قلعہ اور انڈیا گیٹ کے اطراف سے گزرنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دہلی کے لال قلعے کے نزدیک سے اکثر گزر نے والے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اشوک کمار اور دلیپ سنگھ سمیت کئی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی ناکہ بندی کے بارے میں پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کو اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دینا چاہیے تھا۔

وہیں نئی دہلی کے علاوہ بیرونی دہلی ، مشرقی اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ٹریفک کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسانوں کے احتجاجی مقامات ٹکری اور غازی پور بارڈر سمیت ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی میں داخلے کے تمام راستوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے ۔ دہلی پولیس کے علاوہ سیکورٹی کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago