قومی

ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا،عید الاضحی 29جون کو

 ذی قعدہ کی 29تاریخ کو ملک بھر کی متعدد رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے ذی االحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ملک کے متعدد مقامات سے رویت کی گواہی موصول ہونے کے بعد ہلال کمیٹیوں نے آج ذی الحجہ کے چاند کا اعلان کیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ کی میٹنگ مفتی ذکاوت حسین قاسمی نائب امیر شریعت صوبہ دہلی کے زیر صدارت امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر بہادر شاہ ظفر مارگ پر منعقد ہوئی۔ پریس کے نام ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی دفتر میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔

 دہلی میں مطلع ابر آلود تھا البہ ملک کے بیشتر مقامات اعظم گڑھ،جون پور،سرائے میر، مؤ مالیگاؤں،ناگپور،گلبرہ وغیرہ سے رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں، اس لئے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے اعلان کرتی ہے کہ 29کی رویت شرعا ثابت ہو گئی ہے۔

بتاریخ20جون2023بروز جمعرات ماہ ذی الحجہ 1444ہجری کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحی کی نماز29جون بروز جمعرات ادا کی جائے گی۔دریں اثنا جامع مسجد دہلی  مرکزی رویت ہلال کمیٹی،شاہی مسجد فتح پوری رویت ہلال کمیٹی اور جمعیت اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بھی ذی الحجہ کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago