Categories: قومی

جموں و کشمیر کے 1000 سے زیادہ گاؤں ’ہر گھر جل‘ بن گئے: حکام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سال نو  کی صبح جموں و کشمیر کے 1000 سے زیادہ دیہاتوں کے مکینوں کی زندگیوں میں خوشی لے کر آئی ہے، کیونکہ ان گاؤں کے ہر گھر کو حکومت کے فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن کے تحت نلکے کے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے، ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔ جل شکتی محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق، 1077 گاؤں کو فنکشنل گھریلو نلکے پانی کے کنکشن (<span dir="LTR">FHTC</span>) فراہم کیے گئے ہیں۔ کشمیر ڈویژن میں جل جیون مشن کی پیشرفت رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 593 دیہاتوں کو 100 فیصد نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس میں اننت ناگ کے 37، بانڈی پورہ کے 5، بارہمولہ کے 129، بڈگام کے 68، گاندربل کے 147، کولگام کے 19، کپواڑہ کے 34، پلوامہ کے 66، سری نگر کے 29 اور شوپیاں کے 59 گاؤں شامل ہیں۔ اسی طرح جموں ڈویژن میں جے جے ایم کے تحت 484 دیہاتوں کو ایف ایچ ٹی سی فراہم کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، سانبا 109 گاؤں کی <span dir="LTR">FHTC</span>کوریج کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہے، اس کے بعد 105 گاؤں کی کوریج کے ساتھ ڈوڈا دوسرے اور جموں 95 گاؤں میں 100 فیصد کوریج کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں گاندربل اور سری نگر میں 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی فراہم کیے گئے ہیں جس میں 11 بلاکس، 383 پنچایتیں اور 925 گاؤں شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago