Categories: قومی

مکیش انبانی خود اٹھاتے ہیں اپنی زیڈپلس سیکورٹی کا خرچ

جاری  رہے امبانی کی  سیکورٹی:  مفاد عامہ کی پٹیشن خارج

نئی دہلی، 31 جولائی، 2022

ملک اور دنیا کے سب سے بڑے صنعت کاروں میں سے ایک مکیش امبانی کی سیکورٹی برقرار رہے گی۔سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو جو سیکورٹی دی جا رہی ہے اسے جاری رکھا جائے۔ آپ کو بتاتے چلیں  کہ مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سیکورٹی کا سارا خرچ  ہ مکیش امبانی خود برداشت کرتے ہیں۔

ملک کے سرکردہ  کاروباری  مکیش امبانی کو زیڈ + سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ لیکن وکاس ساہا نامی شخص نے امبانی کیزیڈ + سیکورٹی کے خلاف تریپورہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس کرشنا مراری اور ہیما کوہلی کی سپریم کورٹ بنچ نے حال ہی میں اس  مفاد  عامہ  کی   پٹیشن کو خارج کر دیا اور مرکز کو سیکورٹی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

مکیش امبانی ملک کے ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں  زیڈ+ سیکورٹی ملی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امبانی کی  زیڈ+ سیکیورٹی پر ماہانہ 15 سے 20 لاکھ خرچ ہوتے ہیں۔ اس  زیڈ+ سیکورٹی کا سارا خرچ مکیش  امبانی خود  برداشت کرتے ہیں، جب کہ زیادہ تر معاملات میں یہ خرچ حکومت کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ امبانی کو دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کی دھمکیوں کے بعد 2013 میں  یو پی اے  حکومت نے  زیڈ+  سیکورٹی فراہم کی تھی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو خطرہ ہے یا نہیں اس کا فیصلہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے ان پٹ سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ بنچ نے کہا کہ امبانی ملک کے ممتاز صنعت کار ہیں اور ان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس میں کفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی حفاظت کا خرچہ اٹھانے کے لیے تیار ہے تو اسے سیکیورٹی ملنی چاہیے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں امبانی کے گھر کے باہر رکھے حالیہ بم اور انہیں ملنے والی دھمکیوں کا بھی ذکر کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago