Categories: قومی

مختار عبّاس نقوی نے دھولیہ، مہاراشٹر میں مختلف ترقّیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عبّاس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ہمارے ملک پر ایشوَر، اللہ کی مہربانی ہے کہ صدی کے بڑے  بحران میں وزیرِ اعظم  نریندر مودی جیسا مشکلات کو حل کرنے والا قائد ہمارے پاس ہے۔ جس نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری  ملک کو صدی کی سب سے بڑی  مصیبت  سے باہر نکالنے میں جرأت سے مقابلہ کر کے جنگ کی ہے۔ آج دھولیہ، مہاراشٹر میں ترقّی کے مختلف  منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں جناب نقوی نے کہا کہ  جناب مودی نے عوام کی صحت اور سلامتی کے لئے موجود تمام تر سہولیات  مہیا کرائی ہیں  اوراُن کی  قیادت کے تئیں اعتماد نے بھارت کے لوگوں کے اختیار اور احتیاط کے مثبت عزم کو پختہ کیا ہے۔  نقوی نے کہا کہ مودی حکومت  نے ہر ذات، فرقہ، علاقہ،  مذہب کی صحت اور سلامتی کے لئے کام کیا ہے۔ آج کورونا ٹیکہ کرن کا  عدد 141کروڑ کے پار پہنچ گیا ہے۔ 80 کروڑ سے زیادہ ضرورتمندوں کو مفت اناج مہیا کرایا جا رہا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ خوف وَ ہراس کی جگہ  احتیاط، روک تھام  اور موجود سہولیات کو اوّلیّت دی2020ء میں جب کورونا کی پہلی لہر بھارت میں آئی تھی تب کورونا جیسی وباء  سے لڑنے کے لئے کافی سہولیات مہیا نہیں تھیں۔ آج بھارت کورونا ٹیسٹنگ کِٹ،  وقف شُدہ کورونا ہیلتھ سینٹر، آئیسو لیشن بیڈ، آئی۔سی۔یو۔ کے لئے بستر، N-95ماسک کی پیداوار، پی۔پی۔آئی۔ کِٹ کی تیّاری، میڈیکل آکسیجن، و ینٹی لیٹر کی تیاری  ہو، ویکسین ہو، بھارت خود کفیل ہو گیا ہے۔ جنوری 2020  سے قبل میڈیکل آکسیجن کی پیداوار صرف900میٹرک ٹن یومیہ تھا، جو بڑھ کر یومیہ9000میٹرک ٹن سے زیادہ ہو گیا ہے۔ نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں 80ہزار سے زیادہ  ویکسی نیشن سینٹر چل رہے ہیں، بھارت میں 2600سے زیادہ کورونا  ٹیسٹنگ لیب ہیں، ہر روز 12 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ کِٹ کی پیداوار ہو رہی ہے۔2000سے زیادہ  ڈیڈیکیٹیڈ کورونا اسپتال تیار ہوئے.4 ہزار سے زیادہ  ڈیڈیکیٹیڈ کورونا ہیلتھ سینٹر، تقریباً 13 ہزار کورونا کیئر سینٹر ہیں۔

جہاں 2020کی شروعات میں صرف 10 ہزار آئسو لیشن بیڈ (بغیر آکسیجن  / آکسیجن سمیت)  تھے، وہیں اب بڑھ کر 15لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ پہلے صرف2 ہزار  آئی۔سی۔یو۔ بیڈ تھے، وہیں اب بڑھ کر85/ ہزار سے  زیادہ ہو گئے ہیں۔ بھارت میں ہی یومیہ پانچ (۵) لاکھ سے زیادہ سوَدیشی N-95ماسک تیّار ہو  رہے ہیں۔  بھارت میں ہی5 لاکھ سے زیادہ پی۔پی۔آئی۔ کِٹ کی پیداوار ہو رہی ہے۔ ملک میں اب4 لاکھ سے زیادہ  وینٹی لیٹر کی تیاری ہر برس ہو رہی ہے۔ نقوی نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں نے ملک کی کامیابی،  خوشحالی، اتّحاد کو ” پوسٹ پیڈ پالیٹکل پاکھنڈ “  کے ذریعہ پٹری سے اتارنے کے  پاپ کی کوشش کی ہے۔ ہمیں اس طرح کے   ” پوسٹ پیڈ پالیٹکل پاکھنڈ “  اور  سازش سے ہوشیار رہنا ہو گا جو بھارت کی بڑھتی ساکھ پر اپنی سازشوں کی خُرافات سے نقصان پہنچانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔  نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی  ”رشوت، فرقہ واریت اور بد اَمنی“ کے ”سیاسی کردار“ کو ختم کر کے بہترین حکمرانی  اور ترقی کی شاہراہ  پر ملک کورفتار دے  رہے ہیں۔

مودی حکومت نے ” کَٹ، کمیشن، کرائم اور کمیونل اِزم کی وراثت“ کو ”واضح، خود مختاری  اور بہترین حکمرانی کے عزم“ سے منہدم کیا ہے۔ ” دنگوں اور دبنگوں کی سیاست“  پر مودی دَور نے روک لگا کر ” ڈیولپمنٹ وِتھ ڈِگنٹی“  (وقار کے ساتھ ترقی)  کے مضبوط کامیاب سفر کا آغاز کیا ہے۔  نقوی نے آج دھولیہ کے دونڈائچا میں سماجی آڈیٹوریم، سڑکوں سمیت کروڑوں روپئے کی لاگت سے تیار ترقی کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔ جناب نقوی دونڈائچا میں  ” ایکتا چوک“  کے بھومی پوجن پروگرام میں بھی شامل ہوئے اور عوای اجلاس کو بھی خطاب کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago