Categories: قومی

ناگالینڈ فائرنگ: پولیس نے فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کی

مون ضلع میں دفعہ 144 نافذ، وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کی،افسپا ہٹانے کا مطالبہ

کوہیما، 06 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

فوج کی کارروائی کے دوران غلط شناخت کی وجہ سے فائرنگ میں 15 شہریوں کی ہلاکت پر مقامی لوگوں میں شدید غصہ ہے۔ اس سلسلے میں ناگالینڈ پولیس نے مقدمہ  درج کیا ہے۔ فوج کے 21 پیرا اسپیشل فورسز کے دستے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے، ایف آئی آر سیکشن 027/2021 u/s 302/307/34/IPCکے تحت درج کی گئی ہے۔ مون ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تاہم، مون ضلع میں افسپا ایکٹ کے نافذ ہونے کی صورت میں، فوج کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا جب تک کہ مرکزی حکومت اجازت نہ دے۔ لیکن یہ ایک غیر معمولی معاملہ ہے جس میں پولیس نے شہریوں پر گولی چلانے کے الزام میں آرمی اسپیشل فورسز کے خلاف از خودقتل کے الزام کا مقدمہ درج کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کی شام اس واقعہ کے بعد ریاست کے ہوم کمشنر نے رات میں ہی انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب  مون ضلع میں دہشت پسندوں کے علاقے سے پک اپ گاڑی سے گزرنے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوجی  دستہ مہم چلانے کے لئے گھات لگائے ہوئے تھے۔ جیسے ہی پک اپ گاڑی دکھائی دی شناخت نہیں ہونے کے سب یہ واقعہ ہوا۔

اس واقعہ کے بعد گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی جوان کی بھی موت ہو گئی۔ ایف آئی آر میں ناگالینڈ پولیس نے واضح طور پر کہا ہے کہ پیرا اسپیشل فورسز نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی اور نہ ہی انہوں نے کوئی پولیس گائیڈ لیا، اس لیے فوج کا کہنا ہے کہ یہ 'غلط شناخت' تھی۔ ایف آئی آر میں، پولیس نے کہا ہے کہ "سیکیورٹی فورسز کا ارادہ شہریوں کو مارنا اور زخمی کرنا   بتایا ہے۔

ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے وزیر پائیوانگ کونیاک، کمشنر ناگالینڈ روولاتو مور، ڈی جی پی ٹی جے لونگ کمیراور دیگر حکام کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفدحالات کا جائزہ لینے کے لئے اتوار کو اوٹنگ گاؤں پہنچا۔۔وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے پیر کو مرنے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰنے ناگالینڈ سے افسپا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست میں افسپا کو ہٹانے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago