قومی

بحریہ کو ملا ایک اور جنگی جہاز ’تاراگیری‘،دشمنوں کو  ملے گا منہ توڑ جواب

بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین ہتھیاروں، سینسرز اور پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم سے لیس

آئی این ایس وکرانت کے بعد، ہندوستانی بحریہ کو آج دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ایک اور طاقتور جنگی جہاز ملا ہے۔

پروجیکٹ 17اے فریگیٹ کے تحت ہندوستانی بحریہ کے لیے بنایا گیا پانچواں جہاز ‘تاراگیری’ اتوار کو مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی میں لانچ کیا گیا۔ جدید ہتھیاروں سے لیس اس جہاز کے آنے سے بھارتی فوج سمندری جنگ کے حوالے سے مضبوط ہو گئی ہے۔

مغربی بحریہ کمان کے ایف او سی۔آئی این۔سی وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ‘تاراگیری’ سابقہ  لینڈر کلاس اے ایس ڈبلیو فریگیٹ کا اوتار ہے، جس نے 16 مئی 1980 سے 27 جون 2013 تک قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔

اپنی تین دہائیوں کی خدمت کے دوران، جہاز نے بہت سے چیلنجنگ آپریشنز دیکھے تھے۔ پروجیکٹ 17اے پروگرام کے تحت کل سات جہازوں میں سے 04 مجھگاؤں  ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی (ایم ڈی ایل) میں اور 03 گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ، کولکاتہ (جی آر ایس ای) میں زیر تعمیر ہیں۔

ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای میں دو دو یعنی چار جہاز 2019 اور 2022 کے درمیان شروع کیے گئے ہیں یعنی ادے گیری، دوناگیری، نیل گیری، ہم گیری۔

ہندوستان میں پہاڑی سلسلوں کے نام پر بحری جہازوں کا نام نیل گیری، ہمگیری، اْدے گیری، دْناگیری، تاراگیری، وِندھیاگری اور مہندرگیری رکھا گیا ہے۔ گڑھوال میں واقع ہمالیہ کے ایک پہاڑی سلسلے کے نام سے منسوب ‘تاراگیری’ پروجیکٹ 17A فریگیٹس کا پانچواں جہاز ہے۔

یہ بحری جہاز پروجیکٹ 17 فریگیٹس (شیوالک کلاس) کا ایک بہتر ورزن ہے جس میں بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز اوریہ ایک پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم ہے۔ ان جہازوں کو ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے۔

‘آتم نر بھر بھارت’ مہم کے تحت، پروجیکٹ 17اے جہازوں کے آلات اور سسٹمز کے 75% آرڈر دیسی فرموں بشمول ایم ایس ای کے ذریعے دیے جا رہے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 15 جولائی کو پروجیکٹ 17A فریگیٹ کے تحت چوتھے فریگیٹ ‘دوناگیری’ کو کولکاتہ میں گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ میں لانچ کیا۔

اس کا نام ریاست اتراکھنڈ کے ایک پہاڑی سلسلے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ فریگیٹس کو بھی بہتر اسٹیلتھ فیچرز، جدید ہتھیاروں اور سینسرز اور پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم سے   لیس کیاگیا ہے۔ یہ بھی لیانڈر کلاس فریگیٹ کا   اوتار ہے، جس نے 33 سال (05 مئی 1977 سے 20 اکتوبر 2010) تک قوم کی خدمت کی۔ 

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago