Categories: قومی

جمہوریت زندگی کی اقدار، طرزحیات اور قومی زندگی کی روح ہے

جمہوریت زندگی کی اقدار، طرزحیات اور قومی زندگی کی روح ہے

New Parliament to be an expression of Self Reliant India: PM

نئی دہلی ، 11 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، مرکزی وزیر ہریدیپ پوری ، پرہلاد جوشی سمیت 300 سے زیادہ مہمان شریک ہوئے۔

بھارت کے پارلیمنٹ ہاوس کی تعمیر کا افتتاح

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کا دن ہندستان کی جمہوری تاریخ میں سنگ میل کی طرح ہے۔ ہندستانیوں کے ذریعہ، ہندوستانیت کے جذبے سے سرشار، بھارت کے پارلیمنٹ ہاوس کی تعمیر کا افتتاح ہماری جمہوری اقدار کے اہم ترین مراحل میں سے ایک ہے۔

ہم ہندستان کے لوگ مل کر اپنی پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت کو تعمیر کریں گے۔ اس سے خوبصورت کیاہوگا ، اس سے مقدس اور کیاہوگا جب ہندوستان اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منائے ، تب اس جشن زندہ گواہ ہماری پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنے۔

ہندستان کی جمہوریت صدیوں کے تجربے سے تیار ہوانظام ہے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودہ عمارت آزاد ہندوستان کے اتار چڑھاو ، ہمارے چیلنجوں اور کامیابی کی علامت رہی ہے۔ اس عمارت میں بنایا گیا ہر قانون ، پارلیمنٹ میں کہی جانے والی بہت سی گہری باتیں ہماری جمہوریت کا ورثہ ہیں لیکن حقیقت کو قبول کرنا بھی ضروری ہے۔

یہ عمارت 100 سال کی ہو رہی ہے۔ اس کی مرمت کئی بار کی گئی۔ لوک سبھا میں بیٹھنے کی جگہ بنانے کے لیے دیواریں بھی ہٹائی گئیں لیکن اب پارلیمنٹ ہاؤس آرام کا طلب گار ہے۔

وزیر اعظم مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کاسنگ بنیاد رکھا

سالوں سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ اگر پرانے پارلیمنٹ ہاؤس نے آزادی کے بعد ہندوستان کوسمت دی تو ، نئی عمارت خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی گواہ بن جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کام ہوا تو نئی عمارت میں اکیسویں صدی کے ہندستان کی امنگیں پوری کی جائیں گی۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں بہت ساری نئی چیزیں کی جارہی ہیں جس سے ممبران پارلیمنٹ کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، ان کے ورک کلچر میں جدید طورطریقے آئیں گے۔ ہندستان میں جمہوریت ایک اخلاقیات ہے۔

جمہوریت کے اعلیٰ اقدار کی ضرورت

جمہوریت ہندستان کے لیے زندگی کی قدر ہے ، یہ طرزحیات ہے ، قومی زندگی کی روح ہے۔ ہندوستان کی جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جو صدیوں کے تجربے کے ذریعے تیار ہوا ہے۔

ہندستان کی جمہوریت میں موجودہ طاقت ہی ملک کی ترقی کو نئی توانائی دے رہی ہے ، جس سے وطن عزیز کو نیا اعتماد حاصل ہو رہاہے۔ ہندستان میں جمہوریت کو مسلسل تجدید کیا جارہا ہے۔

جمہوریت میں اختلافات کا احترام کیا جاتا ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسی میں اختلافات ہوسکتے ہیں ، سیاست میں بھی اختلافات ہوسکتے ہیں ، لیکن ہم عوام کی خدمت کے لیے ہیں ، اس حتمی مقصد میں کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔

بحثیں ، چاہے پارلیمنٹ کے اندر ہوں یا پارلیمنٹ سے باہر ، قوم کی خدمت کا عزم ، قومی مفاد کے لیے لگن کو مسلسل ظاہر کیا جانا چاہیے۔

پارلیمنٹ جمہوریت کی آن بان اور شان

اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہمارا ملک جمہوریت کے لیے بالغ ذہن ہوچکا ہے۔ ملک کے عوام کوجدید جمہوریت کا مند رپارلیمنٹ کی نئی عمارت دستیاب ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن شبھ ہے جب اس نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ عمارت ملک کے تمام صوبوں کے فن و ثقافت سے بھر پور ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago