Categories: قومی
این ایچ اے آئی نے سرینگر میں علاقائی کانفرنس کے ساتھ‘ آزادی کا امرت مہوتسو’ منایا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت این ایچ اے آئی نے سرینگر میں 9 اور 10 جون کو ریجنل افسران کی دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا۔ این ایچ اے آئی کی چیئر پرسن محترمہ الکا اپادھیائے نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس منفرد اقدام کے ذریعے این ایچ اے آئی افسران اور جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور دلی کے علاقائی فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا، جہاں وہ اپنی حصولیابیوں، معلومات اور آزمائشوں کے بارے میں ایک دوسرے کو بتا سکتے تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">منصوبوں کے جائزے کے علاوہ کانفرنس میں این ایچ اے آئی  کے ریجنل افسران اور پروجیکٹ ڈائرکٹر کے لئے چیئرپرسن کے ساتھ کھلی بات چیت کی خاطر اوپن ہاؤس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہمالیائی خطے میں پائیدار شاہراہوں کی تعمیر کے موضوع پر بھی ایک معلوماتی اجلاس کا اہتمام کیاگیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے این ایچ اے آئی نے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موضوع پر متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات میں نہ صرف یہ کہ عوام کی حصہ داری کا اعتراف کیا گیا ہے، بلکہ اس میں ایک جامع اور پائیدار قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کی  جانب کئے گئے اقدامات بھی شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت این ایچ اے آئی نےحال ہی میں ایک عالمی ریکارڈ بنایا ہے، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سندبھی دی گئی ہے۔ یہ ریکارڈ 105 گھنٹے اور 33 منٹ میں لگاتارکام کرتے ہوئے امراوتی سے اکولا ڈسٹرکٹ تک واحد لین میں 75 کلو میٹررال کنکریٹ ڈال کر قائم کیا گیا۔ یہ کام 3 جون 2022 کو صبح 7 بج کر 27 منٹ پر شروع ہو کر 7 جون 2022 کو شام 5 بجے ختم ہوا۔ 720کار کنوں نے یہ پروجیکٹ انجام دیا، جن میں انجینئروں، آزاد مشیروں اور تعمیراتی کارکن شامل تھے۔ ان لوگوں نے دن رات کام کر کے یہ کام مکمل کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ماحولیاتی اعتبار سے  پائیدار قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی تعمیر میں اختراعی طریقوں پر زور دیتے ہوئے این ایچ  اے آئی ملک بھر میں قومی شاہراہوں کے نزدیک 493 امرت سروور یا تالاب بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان میں سے 72 مکمل ہو چکے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">امرت مہوتسو کے تحت این ایچ اے آئی نے اپنے 2927 کارکنوں کی عزت افزائی کے لئے 68تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ ان میں تعمیراتی کارکن، انجینئر، کنسلٹنٹ، ٹھیکہ دار شامل ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اعلیٰ خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ این ایچ اے آئی نے کارکنوں کی ٹریننگ کا انتظام کیا ہے اور نئے تعمیراتی سازوسامان کے استعمال اور سڑکوں پر تحفظ اور سلامتی کے بارے میں 1131 کارکنوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سڑکوں پر حفاظت کے پہلوؤں  پر روشنی ڈالتے ہوئے این ایچ اے آئی نے ملک بھر میں روڈ سیفٹی بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا۔ 29بیداری پروگرام اور 29 روڈ شو کرائے گئے۔  اس کے علاوہ آنکھوں اور صحت کی جانچ کے تقریباً 67 کیمپ لگائے گئے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس طرح کے مزید کل ہند اقدامات کا اہتمام کیا جائے گا جو آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کئے جائیں گے۔ این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے بہتری لانے کا عزم رکھتی  اور قومی شاہراہوں پر محفوظ، بلا رکاوٹ اور آسان سفر کو یقینی بنانے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago