Categories: قومی

این آئی اے نے دہلی سے آئی ایس آئی ایس سے منسلک مشتبہ شخص کو گرفتارکیا

نئی دہلی، 07 اگست (انڈیا نیرٹیو)

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بٹلہ ہاؤس کے رہائشی محسن احمد کو دہلی میں تلاشی مہم چلا کر داعش کے ماڈیول سے متعلق سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق، اس نے 6 اگست کو بٹلہ ہاؤس کے جوگا بائی ایکسٹینشن کے رہائشی محسن احمد کے رہائشی احاطے کی تلاشی لی اور بعد میں اسے داعش کی آن لائن اور زمینی سرگرمیوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کر لیا۔ ملزم محسن احمد داعش کا کٹر اور سرگرم رکن ہے۔

محسن کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ہمدردوں سے آئی ایس آئی ایس کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ یہ رقم کرپٹو کرنسی کی شکل میں شام اور دیگر جگہوں پر داعش کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے بھیج رہا تھا۔

محسن کا تعلق بہار سے ہے اور وہ کافی عرصے سے دہلی میں مقیم تھا۔ اس کی شناخت کی گئی اور سنیچر کی رات کو اٹھایا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے این آئی اے ہیڈکوارٹر لایا گیا۔

این آئی اے نے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے اور 153 بی اور یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 18، 18 بی، 38، 39 اور 40 کا از خود نوٹس لیتے ہوئے 25 جون کو کیس درج کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago