Categories: قومی

ایئر فورس اسٹیشن پر’ڈرون حملے‘ کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے

ایئر فورس اسٹیشن پر’ڈرون حملے‘ کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے

نئی دہلی ، 29 جون (انڈیا نیرٹیو)

جموں میں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سرحد پار سے ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔ اس حملے کے بعد سے اب تک جموں کے فوجی علاقوں میں لگاتار ڈرون دیکھے جارہے ہیں۔ حملے کے اگلے ہی دن پیر کے روز صبح تین بجے کے قریب جموں کے کالوچک ملٹری اسٹیشن کے قریب دو ڈرونز دیکھے گئے۔ہائی الرٹ پر موجود سیکیورٹی فورسز نے تقریبا ً25 راؤنڈ فائر کیے۔اسی طرح گذشتہ رات کنجوانی ، سنجوان اور رتنوچک کے علاقوں میں بھی مشکوک ڈرونز دیکھے گئے۔ جب فوجیوں نے فائر کیا تو یہ ڈرون بھی آسمان میں غائب ہوگئے۔

سکیورٹی ایجنسیاں ، جو ابتدا ہی سے ہی دہشت گردی کے زاویے سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں ، ان کو بھی دہشت گرد گروہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے کردار پر شبہ ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں پہلا ’ڈرون حملہ‘ کرنے کے لیے جموں ہوائی اڈے سے محض 14.5 کلومیٹر دور دو ڈرونز سرحد پار سے نکلے اور پے لوڈ کو چھوڑنے کے بعد واپس آگئے۔ ڈرون 1.2 کلومیٹر کی اونچائی پر اڑ نے کا شبہ ہے جس کو لمبی دوری کی بیٹری سے چلایا جارہاہے۔ انٹیلی جنس اور تفتیشی ایجنسیوں کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی ایسے چھوٹے ڈرون کو وادی کشمیر میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ، جموں کے فوجی علاقوں کے گرد ڈرون کی سرگرمیاں بڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔ اتوار کی رات جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے کے اگلے ہی دن پیر کے روز صبح تین بجے جموں کے کالوچک ملٹری اسٹیشن کے قریب دو ڈرونز دیکھے گئے۔

جموں و کشمیر کے این ایس جی کمانڈوز ایئر فورس اسٹیشن ، ملٹری اسٹیشن اور دیگر فوجی علاقوں کے آس پاس اینٹی ڈرون توپ سے لیس کیاگیاہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago