Categories: قومی

بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والا مگ 29 کاپائلٹ نشانت سنگھ ابھی بھی لاپتہ

بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والا مگ 29 کاپائلٹ نشانت سنگھ ابھی بھی لاپتہ

نئی دہلی ، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والا مگ 29 کے ملبہ کاکچھ حصہ سمندرسے برآمد کرلیا ہے ، لیکن 72 گھنٹے بعد بھی لاپتہ پائلٹ کمانڈر نشانت سنگھ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پائلٹ اور جہاز کے ملبے کو ٹریک کرنے کے لیے 09 جنگی جہاز اور 14 طیاروں کو لگایا گیا ہے۔ میرینز اور ساحلی پولیس کے ذریعہ بھی تلاش جاری ہے اور آس پاس کے ماہی گیری کے گاﺅں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

26 نومبرکو جنگی بحریہ ٹرینر مگ 29 شام کے5 بجے بحیرہ عرب میں گر کراس وقت تباہ ہوا جب وہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ سے اڑان بھرتے ہوئے ، اونچی سمندری لہروں کے درمیان نیچے کی طرف جا رہا تھا۔

یہ طیارہ بطور ٹرینر ہوائی جہاز استعمال ہورہا تھا۔ اس لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کوڈھونڈلیاگیا جب کہ دوسرا لاپتہ پائلٹ کمانڈر نشانت سنگھ کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔ ہندوستانی بحریہ نے سمندری علاقے میں بحری اورفضائی آپریشن کرکے پائلٹ کی تلاش کے ساتھ ہی حادثے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ طیارہ آئی این ایس وکرمادتیہ پر قائم تھا اور اس ماہ بحیرہ عرب میں چار ممالک کی بحری جہازوں کے ساتھ مالابار مشق میں بھی شریک ہوا تھا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago