Categories: قومی

بہار میں نتیش کابینہ کی توسیع، تیج پرتاپ سمیت 31 وزرانے لیا حلف

جے ڈی یو کے تمام سابق وزراکوملی جگہ، کانگریس سے اقلیت اور دلت کونمائندگی

پٹنہ، 16 اگست (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت والی نئی گرینڈ الائنس حکومت کی کابینہ میں منگل کو توسیع کی گئی۔ کابینہ کی توسیع میں جہاں جے ڈی یو کے پرانے چہروں کو موقع ملا، وہیں آر جے ڈی کے 16 ایم ایل ایز نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

آر جے ڈی سے وزیر بنے

آر جے ڈی کے تیج پرتاپ یادو، کمار سروجیت، للت یادو، سریندر یادو، آلوک مہتا، انیتا دیوی، سریندر رام، سمیر مہاسٹھ، شاہنواز عالم، کارتک ماسٹر، جتیندر رائے، رامانند یادو، چند شیکھر یادو، سدھاکر سنگھ، محمد شمیم اور اسرائیل منصوری شامل ہیں۔

جے ڈی یو نے وزیر بنایا

جے ڈی یو سے وجے چودھری، وجیندر یادو، اشوک چودھری، شراون کمار، سنجے جھا، لسی سنگھ، زماں خان، جینت راج، سنیل کمار، مدن ساہنی اور شیلا منڈل کو وزیر بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آفاق عالم اور مراری گوتم کو کانگریس کی طرف سے وزارتی عہدے ملے ہیں۔ سنتوش کمار سمن اور آزاد سومیت کمار سنگھ پارٹی کے اہم چہرے تھے، جنہوں نے آج وزیر کے طور پر حلف لیا۔

کابینہ کی حلف برداری کی تقریب راج بھون کے راجندر منڈپم میں 11:30  بجے منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ایم نتیش کمار، ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو، سابق سی ایم رابڑی دیوی، جیتن رام مانجھی سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago