Categories: قومی

نتیش کمارنے آٹھویں باروزیراعلیٰ کالیا حلف، تیجسوی دوسری بار بنے نائب وزیراعلیٰ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پٹنہ، 10 اگست (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بہارمیں عظیم اتحاد کی نئی حکومت میں نتیش کمار نے بدھ کے روزآٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ تیجسوی یادو نے دوسری بار بہار کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ گورنر فاگو چوہان نے انہیں حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے بہار میں سب سے زیادہ بار وزیر اعلیٰ بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لالویادو کی اہلیہ رابڑی دیوی، تیجسوی یادو کی اہلیہ راج شری اوربھائی تیج پرتاپ نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ مہا گٹھ بندھن کے تمام ایم ایل ایاوردیگر قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حلف  برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کو گورنر فاگو چوہان نے ان سے ہاتھ ملا اکر انہیں مبارکباد دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تیجسوی نے حلف لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو گلے لگایا اوران سے دعائیں لی۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دیگر وزراء  کے حلف لینے کی تاریخ طے کرنے کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے متحد ہونے کی اپیل کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago