قومی

این ٹی پی سی آر ای ایل نے قابل تجدید توانائی کی ترقی میں تعاون

  1. یہ مفاہمت نامہ تریپورہ میں  تیرتی اور زمین پر نصب قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ترقی کے لئے ہے۔
  1. یہ مفاہمت نامہ ریاست تریپورہ میں قابل تجدید توانائی کے بڑے پروجیکٹوں کی ترقی کی طرف سفر شروع کرے گا اور حکومت تریپورہ کو صاف توانائی کے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

این ٹی پی سی آر ای ایل نے قابل تجدید توانائی کی ترقی میں تعاون کے لئے تریپورہ حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

این ٹی پی سی  قابل تجدید توانائی لمیٹڈ (این ٹ پی سی  آر ای ایل ) نے تریپورہ کی حکومت کے ساتھ 16-01-2023 کو نئی دہلی میں ریاست تریپورہ میں تیرتی  اور زمین پر نصب  قابل تجدید توانائی  کےپروجیکٹوں کی ترقی کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس مفاہمت نامے پر ،این ٹی پی سی  آر ای ایل  کے چیف جنرل منیجر جناب راجیو گپتا نے  اور تریپورہ قابل تجدید توانائی کی ترقی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب  مہانند دیب برمانے دستخط کیے تھے۔

یہ مفاہمت نامہ ریاست تریپورہ میں قابل تجدید توانائی کے بڑے منصوبوں کی ترقی کی سمت  سفر کے آغاز کا پہلا قدم ہے اور حکومت تریپورہ کو صاف توانائی کے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

اس مفاہمت نامے پر وزیر اعلیٰ مانک ساہا، نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیب برما، آئی اے ایس، سکریٹری (بجلی)  جناب برجیش پانڈے اور حکومت تریپورہ کے دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ لمیٹڈ کی جانب سے، جناب  سی کے مونڈل، ڈائریکٹر کمرشل، جناب جے سری نواسن، ڈائریکٹر فنانس اور جناب  موہت بھارگاوا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، این ٹی پی سی آر ای ایل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*********

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago