قومی

وزیراعظم کو دیے گئے 1222 تحائف خریدنے کا موقع،ای نیلامی ہفتے سے شروع

نئی دہلی، 16 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی کو موصول ہونے والے تحائف کی ای نیلامی ہفتہ (17 ستمبر) کی صبح سے شروع ہوگی۔ اس بار ای نیلامی میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے سمیت 1,222 تحائف اور یادگاری نشانات شامل کیے گئے ہیں۔

ان میں رام دربار، رام مندر کی نقل اور ایودھیا میں تعمیر ہونے والا وشوناتھ مندر، شیو کا دیوہیکل ترشول، لوک فنکار اور کھیلوں کے سامان پر مبنی پینٹنگز شامل ہیں۔

مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ چار سال قبل شروع کی گئی اس پہل کے تسلسل میں اس بار بھی ہفتہ سے وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی نیلامی شروع ہو رہی ہے۔

اس سال ای نیلامی کے لیے 1,222 تحائف اور میمنٹوز رکھے گئے ہیں۔ لوگ PM Memontos.in کی ویب سائٹ پر جا کر بولی لگا سکتے ہیں۔ نیلامی 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ریڈی نے بتایا کہ ان تحائف سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگا کے ذریعے دریائے گنگا کے تحفظ کے نیک کام کے لیے دی جائے گی۔ نیشنل ماڈرن آرٹ گیلری میں کچھ تحائف مفت میں دیکھنے کے لیے موجود ہیں، لیکن ای نیلامی کی ویب سائٹ  پرتمام یادگاریں  موجود ہیں۔ اس نیلامی میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago