Categories: قومی

دہلی ہائی کورٹ میں گرمایا آکسیجن کا مدعا

دہلی ہائی کورٹ میں گرمایا آکسیجن کا مدعا

حکومت سے مانگی رپورٹ، دہلی حکومت سے26اپریل تک آکسیجن پلانٹ لگانے کے معاملے میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کا حکم

نئی دہلی،24اپریل(انڈیا نیرٹیو)

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کو آکسیجن کی سپلائی کرنے والے سبھی سپلائر کو حکم دیا ہے کہ وہ دہلی حکومت کو بتائیں کہ کس اسپتال کو کتنا آکسیجن اور کب مل رہا ہے۔ سبھی سپلائر دہلی حکومت کے نوڈل افسر ادت پرکاش رائے کو اس کی فہرست سونپیں گے۔ اسی معاملے پر اگلی سماعت 26اپریل کو ہوگی۔ دہلی ہائی کورٹ نے آکسیجن کے معاملے پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکز، ریاست یا مقامی انتظامیہ کا کوئی عہدیدار آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو ’ہم اس شخص کو لٹکا دیں گے۔‘ جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پالی کی بنچ کی جانب سے مہاراجہ اگرسین اسپتال کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایسا کہا گیا۔ استپال میں سنگین بیمار کووڈ مریضوں کے لئے آکسیجن کی کمی کے حوالہ سے ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

عدالت نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ بتائیں وہ کون شخص ہے جو آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ بنچ نے کہا کہ ”ہم اس شخص کو لٹا دیں گے۔ ہم کسی کو بھی نہیں بخشیں گے۔“ عدالت نے دہلی حکومت سے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ایسے افسران کے بارے میں مرکز کو بتائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ ہائی کورٹ نے مرکز سے سوال کیا کہ دہلی کے لئے الاٹ یومیہ 480 میٹرک ٹن آکسیجن اسے کب حاصل ہوگی؟عدالت عالیہ نے کہا کہ ”آپ نے (مرکز) ہمیں 21 اپریل کو یقین دلایا تھا کہ دہلی میں یومیہ 480 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچے گی۔ ہمیں بتائیں کہ یہ کب آئے گی؟“ دہلی حکومت نے عدالت کو مطلع کیا کہ اسے گزشتہ کچھ دنوں میں روزانہ صرف 380 میٹرک ٹن آکسیجن ہی حاصل ہو رہی ہے۔ جمعہ کو اسے تقریباً 300 میٹرک ٹن آکسیجن ہی حاصل ہو سکی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago