Categories: قومی

پاکستان کو اپنے دہشت گردانہ ڈھانچے کو جلد ختم کرنا ہوگا: نرونے

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ، دہشت گردی اور شورش جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے

نئی دہلی ، 30 مئی (انڈیا نیرٹیو)

آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں دہشت گردی اور انتہا پسندی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان جب تک ان کے خلاف ٹھوس کاروائی نہیں کرتا اور اپنی پالیسی کو یکسر تبدیل نہیں کرتا ہے ، اس وقت تک تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال فروری کے آغازمیں ایل او سی پر سکیورٹی کی صورتحال میں ایک بہت بڑی بہتری آئی ہے لیکن دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کواپنی سرزمین سے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف "ٹھوس کارروائی" کرناہو گا۔

بھارتی آرمی چیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ بندی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طویل راستہ میں پہلا قدم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی جاری رہے اور دوطرفہ تعلقات بہتر ہوں۔ جنرل نرونے نے 778- کلومیٹر لائن آف کنٹرول کے ساتھ گزشتہ تین ماہ میں دراندازی کی کوششوں کی تعداد میں تیزی سے کمی، اور ایک 198- کلومیٹر بین الاقوامی سرحد پرجنگ بندی کی صورت حال کی بہتری پراطمینان ظاہرکیاہے۔

جنرل ایم ایم نرونے نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے پراکسی جنگ کو فروغ دینے اور اس کے علاقے پی او جے کے میں سرگرم 18-20 دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں کو تباہ کرکے ہندوستان کے بنیادی خدشات کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ان دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کرتا ہے اور اس کی پالیسی میں یکسر تبدیلی نہیں آتی ہے ، تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ ابھی بھی قریب 220 عسکریت پسند سرحد کے قریب موجود ہیں ، جن میں 80-90 ' بین الاقوامی ' دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ہمارے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پاکستان اور پی او جے کے میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو مسمار کردیا گیا ہو۔ جیش محمد ، لشکر طیبہ ، البدر اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں جو ابھی بھی جموں و کشمیر کے پی او کے سے سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ متحدہ جہاد کونسل ، لشکرِ عمر ، حرکت المجاہدین ، سپاہ صحابہ ، حزب المجاہدین وغیرہ ، پاکستان میں قیام کرکے اپنی دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago