Categories: قومی

سنٹرل وسٹا پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا: وزیراعظم نریندرمودی

نئی دہلی ، 16 ستمبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے صرف گمراہ کرنے کی کوشش کی اور سینکڑوں سال پرانی اور خستہ حال ہٹ مینٹس اور بیرکوں میں کام کرنے والے فوجی افسران کی پریشانیوں پر خاموشی اختیار کئے رکھی ۔

جمعرات کو یہاں وزارت دفاع کے کستوربہ گاندھی مارگ اور افریقہ ایونیو میں دو نئے تعمیر شدہ آفس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹرمودی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس پروجیکٹ کی مخالفت صرف گمراہ کرنے اور حقائق اور ضروریات کو نظر انداز کرنے کے لیے کی۔

انہوں نے کہا ’’وہ لوگ جو سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے پیچھے ڈنڈا لے کر پڑے تھے وہ ہٹ مینٹس پر خاموش رہے۔ وہ صرف الجھن پھیلا رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت بننے والی ان دو عمارتوں کو دیکھ کر ملک سمجھ جائے گا کہ حکومت کس مقصد کے لیے کام کر رہی ہے۔

سابقہ ​​حکومتوں کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نے ان خستہ حال ہٹ مینٹس پر توجہ نہیں دی اور ہر کوئی ان کی مرمت اور پینٹنگ وغیرہ کرکے کام کرتا رہا۔ میڈیا سے بھی سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا نے کبھی بھی ان مشکلات اور حالات کے بارے میں نہیں لکھا جن کے تحت ہمارے فوجی افسران خستہ حال عمارت میں کام کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago