Categories: قومی

پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا، دہلی میں پٹرول 108 روپے کے پار،پٹرول اور ڈیزل پھر 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے لگاتار دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 108.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 114.14 روپے، 105.13 روپے اور 108.78 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بالترتیب 105.12 روپے، 101.25 روپے اور 100.14 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر پیٹرول 7.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے، جب کہ ڈیزل بھی 8.40 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم بدھ کو اس میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 84.36 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ ساتھ ہی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی کم ہو کر 82.59 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ دریں اثنا، گولڈمین سیکس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگلے سال برینٹ کروڈ کی قیمت $110 فی بیرل تک جا سکتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago