Categories: قومی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں لگار اضافہ، مہنگائی سے لوگ بے حال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 08 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ کیا ہے۔ آئل کمپنیوں نے ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جبکہ پٹرول 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 103.54 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل بھی 92.12 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو، ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 109.54 روپے، 101.01 روپے اور 104.23 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمتیں بھی 99.92 روپے، 96.60 روپے اور 95.23 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ پچھلے 11 دنوں میں پٹرول 2.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ ڈیزل 13 دنوں میں 3.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت برینٹ کروڈ کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago