Categories: قومی

دہلی اورکولکاتہ میں پٹرول 93 روپے پار

دہلی  اورکولکاتہ میں پٹرول 93 روپے پار

نئی دہلی 21 مئی (انڈیا نیرٹیو)

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں دو دن بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ، جس سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا ، جب کہ دہلی اور کولکتہ میں 93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کرگیا۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافےکے ساتھ ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 19 پیسے مہنگا ہوکر 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 83.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گزشتہ 04 مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جب کہ سات د ن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 18 پیسے مہنگا ہوکر 99.32 روپے ، چنئی میں 17 پیسے بڑھ کر 94.71 روپے اور کولکتہ میں 19 پیسے اضافہ کے ساتھ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ممبئی ، کولکتہ اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 30 پیسے ، 28 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 91.01 روپے ، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکتہ میں 86.64 روپے میں فروخت ہوا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔

شہر کا نام — پیٹرول —— ڈیزل

دہلی —— 93.04 ——83.80

ممبئی ——99.32 —— 91.01

چنئی —— 94.71 ——88.62

کولکاتا ——93.11 ——86.64

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago