قومی

وزیراعظم نے امب اندورا۔نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس کودکھائی ہری جھنڈی

 وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو ہماچل پردیش کے اونا ریلوے اسٹیشن سے نئی دہلی کے لیے سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔یہ ملک کی چوتھی اور ہماچل پردیش کے لیے پہلی وندے بھارت ٹرین ہے۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی کے لیے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے ٹرین کا معائنہ بھی کیا

یہ ٹرین 19 اکتوبر سے عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ اونا کے امب اندورا سے نئی دہلی تک چلنے والی، یہ ملک میں شروع ہونے والی چوتھی وندے بھارت ٹرین ہے اور یہ پہلے کے مقابلے میں ایک اپگریڈیڈ ورژن ہے، جو بہت ہلکی ہے اور کم مدت میں زیادہ رفتار تک پہنچنے کے قابل ہے۔

یہ صرف 52 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارپکڑ لیتی ہے۔ ٹرین کے متعارف ہونے سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور سفر کا ایک آرام دہ اور تیز موڈ فراہم ہو گا۔

وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے خطاب میں اگلے 75 ہفتوں (15 اگست 2023) سے پہلے ملک بھر میں 75 وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

وندے بھارت ٹرین کی خصوصیات

وزارت ریلوے کے مطابق ٹرین نئی دہلی سے صبح 5.50 بجے روانہ ہوگی۔ یہ صبح 8 بجے ہریانہ کے امبالا کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے بعد یہ 8.40 بجے چنڈی گڑھ اور 10.07 بجے نانگل ڈیم پہنچے گی۔

یہ صبح 10.34 بجے اونا پہنچے گی۔ اس کے بعد یہ صبح 11:05 بجے امب-اندورا پہنچے گی۔ واپسی کی سمت میں، یہ ٹرین امب-اندورا سے دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی اور شام 6.25 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔ ٹرین میں 16 بوگیاں ہوں گی۔ یہ ٹرین بدھ کے علاوہ ہفتے میں 6 دن چلے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago