Categories: قومی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا  ’’ہم  اپنے پیارے باپو کو گاندھی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کی زندگی اور  نیک خیالات سے ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے۔

باپو کے نظریات ایک خوشحال اور ہمدرد بھارت کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔ ‘‘

صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا’’گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘ ان کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرکے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا سرچشمہ بنے ہوئے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’آئیے ہم سب ایک بار پھر گاندھی جینتی کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم ہمیشہ حق اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی ، ایک صاف ستھرا ، خوشحال ، مضبوط اور ایک جامع ہندوستان بنا کر ہم گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر دیں گے۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سادگی اورانسانیت کی علامت تھے ۔ مسٹر نائیڈو نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں مہاتما گاندھی کے ’سادہ زندگی اعلی فکر‘ کے اصول پر عمل کیا ۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’جئے جوان ، جئے کسان ، ملک کی تعمیر میں ہندوستان کی نوجوان طاقت کومنظم کرنے والے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم شری لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں ۔ آپ نے تاعمر ’سادی زندگی اوراعلی فکر‘ کے گاندھیائی فلسفہ پر عمل کیا ‘‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریہ ہندوستان کو خوشحال اور مہربان بنانے میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔
عدم تشدد کے پجاری اور ہندوستان کے بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیدا ہوئے تھے اور آج ان کی 151 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی آج صبح گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس سے قبل انہوں نے بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’گاندھی جینتی پر ہم پیارے باپو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی زندگی اور عظیم خیالات سے بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ باپو کے نظریات خوشحال اور مہربان ہندوستان بنانے میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے‘‘۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرتے ہوئے باپو کے الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے نریندر مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا’’میں دنیا میں کسی سے نہیں ڈروں گا ‘‘۔
گاندھی جینتی کے موقع پر وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے مہاتما گاندھی کے الفاظ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں دنیا میں کسی سے نہیں ڈروں گا … میں کسی کی ناانصافی کے سامنے نہیں جھکوں گا ، میں جھوٹ کو سچائی سے جیتوں گا اور جھوٹ کی مخالفت کرتے ہوئے میں تمام مصائب کو برداشت کرسکوں ‘‘۔
’’گاندھی جینتی کی مبارکباد‘‘۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago