Categories: قومی

وزیر اعظم نے کولکاتہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر غم کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے کولکاتہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر غم کا اظہار کیا

نئی دہلی ، 09 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکاتہ میں مشرقی ریلوے کے دفتر میں آتشزدگی کے واقعہ میں نو افراد کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’کولکاتہ میں آتشزدگی کے سانحہ کی وجہ سے ، لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میںغم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی خواہش ہے۔‘

اسی کے ساتھ ہی وزیر اعظم آفس کے ذریعہ بھی متاثرین کو معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے آتشزدگی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ اور شدید زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ریلوے آتشزدگی کے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے وزیراعلیٰ نے معاوضہ کااعلان کیا

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے اسٹرینڈ روڈ پر واقع مشرقی ریلوے کے صدر دفتر میں پیر کی شام بھڑک اٹھی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی 10 لاکھ روپے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ریلوے پر تعاون نہیں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دریں اثنا ، مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور بتایا کہ جنرل منیجر سے لے کر اعلیٰ سطح کے عہدیدار جائے وقوع پر موجود ہیں۔ اس کی تحقیقات کے لئے انہوں نے مشرقی ریلوے کے چار بڑے محکموں کے سربراہان کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کولکاتہ پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام 6 بجے اسٹرینڈ روڈ ، کوئلا گھاٹ پر واقع 13 منزلہ عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر ڈیپارٹمنٹ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریلوے کے جنرل منیجر سمیت دیگر اعلی ٰعہدیدار بھی موجود تھے۔ یہاں فرائض انجام دینے والے افراد کو فوری طور پر نکالنے کی کوشش کی گئی ، لیکن ایک سینئر آفیسر کی حفاظت میں تعینات دو آر پی ایف اہلکار آتش زدگی میںپھنس گئے۔

وزیر اعلی ٰبھی موقع پرپہنچیں۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ مرنے والوں کے علاوہ مزید دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ کنبہ کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے واقعے کا ذمہ دار ریلوے کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد اتنا وقت گزر گیا ہے ، لیکن یہاں ریلوے سے کوئی نظر نہیں آیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جس عمارت میں آگ لگی تھی اس کا نقشہ ریلوے سے طلب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک یہ نہیں دیا گیا ہے۔

مشرقی ریلوے کے دفتر میں آتشزدگی ، 7 افراد ہلاک

کولکاتہ میں مشرقی ریلوے کے کوئلہ گھاٹ آفس میں پیر کے روزشدید آتشزدگی میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کے چار ، ایک آر پی ایف کاایک جوان اور کولکاتہ پولیس کا ایک اے ایس آئی اور لفٹ مین شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے امدادی کاموں میں تیزی لانے کو کہا ہے۔ ریاستی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے افسر سوجت بوس نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں اب تک سات افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ امدادی کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب ، مشرقی ریلوے کے ترجمان کمال دیو نے کہاہے کہ نیو کوئلہ گھاٹ عمارت میں آگ لگی ہے جس میں مشرقی ریلوے اور جنوب مشرقی ریلوے کے علاقائی دفاتر ہیں۔

یہ عمارت جہاں آگ لگی ہے وہ اسٹرینڈ روڈ کے بڑا بازار میں واقع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ پیر کی شام 6.10 بجے کے لگ بھگ شروع ہوئی۔ پہلے عمارت کی 13 ویں منزل پر آگ کے شعلوں کو دیکھا گیا ، جس کے بعد افراتفری مچ گئی۔تقریباً پانچ گھنٹے کی کوشش کے بعد دیر رات آگ پر قابو پایا جاسکا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago