وزیر اعظم نے اتر پردیش کے گورکھپور اسٹیشن سے دو ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گورکھپور ریلوے اسٹیشن سے دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھائی دکھاکر روانہ کیا۔ ان دو وندے بھارت ٹرینوں میں گورکھپور – لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس اور جودھپور – احمد آباد (سابرمتی) وندے بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس کی لاگت تقریباً 498 کروڑ روپے ہے۔انہوں نے مجوزہ گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے ماڈل کا معائنہ بھی کیا۔
وزیر اعظم کے ساتھ اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ جناب روی کشن بھی تھے۔
پس منظر
گورکھپور – لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس ایودھیا سے گزرے گی اور ریاست کے اہم شہروں سے کنکٹی وٹی کو بہتر بنائے گی اور سیاحت کو فروغ دے گی۔ جودھ پور – سابرمتی وندے بھارت ایکسپریس خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے جودھ پور، آبو روڈ اور احمد آباد جیسے مشہور مقامات سے کنکٹی میں اضافہ کرے گی۔
تقریباً 498 کروڑ روپے کی لاگت سے گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو کہ مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…