Categories: قومی

وزیر اعظم نے دہلی میٹرو کی مجینٹا لائن پر بنا ڈرائیور کے چلنے والی بھارت کی اب تک کی پہلی ٹرین کا افتتاح کیا

first ever driverless train

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بھارت کی پہلی ٹرین کا افتتاح کیا۔ آج یکساں آمدورفت سے متعلق قومی کارڈ کی دہلی میٹرو کی ایئر پورٹ ایکسپریس لائن میں بھی استعمال کی اجازات دی گئی ، جسے گزشتہ برس احمد آباد میں شروع کیا گیا تھا۔ مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بھارت کی پہلی ٹرین.

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے. آج کی تقریب کو شہری ترقی کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کی ایک کوشش کے طورپر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مستقبل کی ضروریات کے لئے تیار کرنا. حکومت کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔  اس حقیقت کو اُجاگر کیا کہ کچھ دہائیوں پہلے، جب شہرکاری کی ضرورت محسوس کی گئی تو مستقبل کی ضروریات کو زیادہ توجہ نہیں دی گئی. اور بے دلی سے کام کیاگیا . اور الجھن قائم رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برخلاف جدید غوروفکر سے پتہ چلتا ہے. کہ شہرکاری کو ایک چیلنج کے طورپر نہیں دیکھا جاناچاہئے. بلکہ اسے ملک میں ایک بہتر بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے ایک موقع کے طورپر استعمال کیاجانا چاہئے۔ ایک ایسا موقع کہ جس کے ذریعے ہم رہن سہن میں آسانی پیدا کرنے میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

صرف پانچ شہروں میں ہی میٹرو ریل دستیاب.

انہوں نے کہا کہ سوچ کا یہ فرق اب شہرکاری کے ہر شعبے میں دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2014ء میں صرف پانچ شہروں میں ہی میٹرو ریل دستیاب تھی اور آج ملک کے اٹھارہ شہروں میں میٹرو ریل کی سہولت موجود ہے اور سال 2025ء تک ہم 25 سے زیادہ شہروں میں یہ سہولت فراہم کرنے والے ہیں۔ 2014ء میں ملک میں صرف 248 کلو میٹر میٹرو لائن پر ٹرینیں چل رہی تھیں اور آج اس سے لگ بھگ تین گنا زیادہ یعنی 700 کلومیٹر سے بھی زیادہ لائنوں پر ٹرینیں چل رہی ہیں۔ سال 2025ء تک ہم 1700کلو میٹر تک یہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ محض اعدادو شمار نہیں ہیں. بلکہ یہ کروڑوں بھارتی باشندوں کے رہن سہن میں آسانی پید اکرنے کے ثبوت ہیں۔ یہ محض اینٹوں اور پتھروں، سیمنٹ، لوہے سے بنے بنیادی ڈھانچے نہیں ہیں. بلکہ  یہ ملک کے شہریوں ، ملک کے متوسط درجہ کے لوگوں کی خواہشات کی تکمیل کے ثبوت ہیں۔

first ever driverless train

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago