قومی

وزیراعظم مودی نے دہرادون-دہلی وندے بھارت ایکسپریس کودکھائی ہری جھنڈی

نئی دہلی ، 25 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہرادون سے دہلی (آنند وہار ٹرمینل) کیلئے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس سے پہلے، وزیر اعظم نے’ اتراکھنڈ میں ریلوے پٹریوں کی 100 فیصد برقی کاری ‘ قوم کے نام وقف کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ کو آج دہرادون سے دہلی تک پہلی وندے بھارت ایکسپریس مل رہی ہے۔ یہ ٹرین’ آسان سفر‘ کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ کے شہریوں کے لیے مزید سہولت کو یقینی بنائے گی۔ اس ایکسپریس سے لوگوں کے سفری وقت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بڑی امیدوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ دنیا بھارت کو دیکھنے اور بھارت کی صلاحیت کو سمجھنے کے لیے یہاں آنا چاہتی ہے۔ ایسے میں اتراکھنڈ جیسی ریاستوں کے لیے بہترین مواقع ہیں۔ وندے بھارت ٹرین اتراکھنڈ کے سفر کا بھرپور لطف اٹھانے میں بھی مدد کرنے والی ہے۔

ٹرین نمبر 22458/22457 دہرادون – آنند وہار ٹرمینل – دہرادون وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی باقاعدہ سروس 29 مئی سے دونوں سمتوں میں شروع ہوگی۔ ٹرین نمبر 22458 دہرادون – آنند وہار ٹرمینل وندے بھارت ایکسپریس ٹرین دہرادون سے صبح 7.00 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن صبح 11.45 بجے آنند وہار ٹرمینل پہنچے گی۔

واپسی کی سمت میں، ٹرین نمبر 22457 آنند وہار ٹرمینل – دہرادون وندے بھارت ایکسپریس ٹرین آنند وہار ٹرمینل سے شام 5.50 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن رات 10.35 بجے دہرادون پہنچے گی۔ یہ ٹرین ہردوار،روڑکی ، سہارنپور،مظفر نگر ایل اور میرٹھ سٹی اسٹیشنوں پر دونوں سمتوں میں رکے گی۔یہ بدھ کے علاوہ ہفتے میں چھ دن چلے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago