Categories: قومی

وزیراعظم مودی نے اپنی سوشل میڈیا پروفائل تصویر پر ہندوستانی ‘ترنگا’ لگایا

نئی دہلی، 02 اگست (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اپنی سوشل میڈیا پروفائل تصویر کو تبدیل کرکے ہندوستانی پرچم 'ترنگا' لگا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اہل وطن سے بھی ایسا ہی کرنے کی تلقین کی ہے۔

وزیر اعظم نے قومی پرچم ’ترنگا‘ کو ڈیزائن کرنے والے پنگلی وینکیا کوان کی جینتی پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں  'ترنگا' دینے کی ان کی کوششوں کے لیے قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

انہوں نے کہا، ”آج 2 اگست ایک خاص دن ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، ہماری قوم ہر گھر ترنگا کے لئے تیار ہے، جو ہمارے ترنگے کا جشن منانے کے لئے  ایک اجتماعی تحریک ہے۔ میں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ڈی پی تبدیل کر دی ہے اور آپ سب سے بھی ایسا ہی کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، "میں عظیم پنگلی وینکیا کو ان کے  یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہمیں ترنگا دینے کی ان کی کوششوں کے لیے ہمارا ملک ہمیشہ ان کاممنون رہے گا، جس پر ہمیں بہت فخر ہے۔ ترنگے سے طاقت اور ترغیب لیتے ہوئے، آئیے ملک کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں‘۔

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنے من کی بات کا پچھلا ایڈیشن بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے آزادی کے امرت مہوتسوکے تحت 13 سے 15 اگست تک 'ہر گھر ترنگا' مہم کے انعقاد کا ذکر کیا۔ اس میں انہوں نے ہم وطنوں سے مہم کا حصہ بننے اور اپنے گھر پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی تھی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہم وطنوں کو 2 اگست سے 15 اگست تک اپنی سوشل میڈیا پروفائل تصویروں میں ترنگا لگانے کا مشورہ بھی دیا۔ قابل ذکر ہے کہ 2 اگست کا ہمارے ترنگے سے خاص تعلق ہے۔ یہ دن پنگلی وینکیا کا یوم پیدائش ہے جنہوں نے ہمارے قومی پرچم کو ڈیزائن کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago