قومی

پی ایم مودی نےجی7چوٹی کانفرنس کی دعوت کے لیے جاپانی وزیر اعظم کشیدا کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی ، 20؍ مارچ

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ کے دوران اس سال کے آخر میں جاپان میں جی 7 سربراہی اجلاس کے لئے مدعو کرنے کے لیے جاپانی وزیر اعظم  فومیو کشیدہ کا شکریہ ادا کیا۔

پی ایم مودی نے یہاں حیدرآباد ہاؤس میں اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آج جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے مجھے جی 7 لیڈرس اجلاس میں مدعو کیا جو مئی میں ہیروشیما میں منعقد ہوگا۔ میں اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی ایم مودی نے جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ پچھلے ایک سال میں جاپانی وزیراعظم کشیدہ سے  کئی بار ملا ہوں اور ہر بار میں نے ہندوستان۔جاپان کے باہمی تعلقات کے تئیں ان کی مثبتیت اور عزم کو محسوس کیا ہے۔

  اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے،ان کا آج کا دورہ فائدہ مند ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ اپنے جاپانی ہم منصب کا اس سال ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس میں دوبارہ استقبال کرنے کے قابل ہونے پر خوش ہیں۔

چونکہ ہندوستان اس سال جی 20 کا صدر ہے اور اس کے ساتھ ہی جاپان کے پاس موجودہ جی 7 کی صدارت ہے، اس لیے پی ایم مودی نے کہا کہ “آج کی میٹنگ دونوں ممالک کے اپنے مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے کا بہترین موقع ہے۔

بات چیت کے بعد اپنے بیان میں پی ایم مودی نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد عالمی جنوبی کو آواز دینا اور ہندوستان-جاپان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago