وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 600 میگاواٹ کے کامینگ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے جو NEEPCO لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے، جو وزارت بجلی کے تحت ایک منی رتنا پاور پی ایس یو ہے۔بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آرسنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں اس منصوبے کی باقاعدگی سے نگرانی کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود کامینگ ہائیڈرو پراجیکٹ کو شروع کیا گیا ہے اور صاف توانائی پیدا کرنے اور اروناچل پردیش میں خوشحالی لانے کے لیے قوم کے لیے وقف ہے۔
وزیر نے توانائی کی منتقلی اور گرڈ کے استحکام کے لیے شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور ہائیڈرو پاور کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔شمال مشرق میں چھٹے ہائیڈرو پاور پلانٹ کا آغاز یعنی اروناچل پردیش میں 600 میگاواٹ کامینگ ہائیڈرو پاور سٹیشن کا آغاز پیرس معاہدے 2015 کے تحت حکومت ہند کے قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی)کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔
اس پروجیکٹ کے تحت 2030 تک 30000 میگاواٹ کے پن بجلی کی صلاحیت میں اضافے کا تخمینہ ہے ۔یہ پروجیکٹ اروناچل پردیش کے مغربی کامینگ ضلع میں تقریباً 8200 کروڑ روپے کی لاگت سے 80 کلومیٹر سے زیادہ تک پھیلا ہوا ہے۔پروجیکٹ میں دو ڈیم اور ایک پاور ہاؤس ہے جس میں 150 میگاواٹ کے 4 یونٹ ہیں جو 3353 ملین یونٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…