Categories: قومی

وزیراعظم نریندر مودی 2 مئی سے تین یورپی ممالک کے سرکاری دورے پر

نئی دہلی، یکم مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی  2 سے 4 مئی کو جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ وزیراعظم کا رواں سال کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے اتوار کو ایک خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم اپنے جرمنی، فرانس اور ڈنمارک کے دورے کے دوران یوکرین کے بارے میں ہندوستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

برلن میں وزیراعظم جرمن چانسلر اولاف شولز سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما بھارت-جرمنی بین الحکومتی مشاورت (آئی جی سی) کے 6ویں ایڈیشن کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم اورجرمن چانسلر مشترکہ طور پر ایک تاجروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے جرمنی کے دورے کے بعد ڈنمارک میں منعقد ہونے والی دوسری انڈیا-نارڈک چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دوسری ہندوستان-نارڈک چوٹی کانفرنس کے دوران، وزیر اعظم دوسرے نارڈک ممالک کے رہنماؤں، آئس لینڈ کے وزیر اعظم کیٹرن جیکوبسڈوٹیر، ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور، سویڈن کے وزیر اعظم میگڈلینا اینڈرسن اور فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

یہ وزیر اعظم مودی کا ڈنمارک کا پہلا دورہ ہوگا لیکن ڈنمارک کے وزیر اعظم کے ساتھ ان کی چوٹی سطح کی تیسری بات چیت ہوگی۔ بات چیت میں دو طرفہ امور اور عالمی اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واپسی پر وزیراعظم 4 مئی کو پیرس میں مختصر قیام کریں گے اور صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستان اور فرانس اس سال اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم جرمنی اور ڈنمارک دونوں میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔

دریں اثنا، اپنے دورہ سے پہلے کے بیان میں، وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا دورہ یورپ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اپنی متنوع شراکت داریوں کے ذریعے وہ اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے جذبے کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ ممالک ہندوستان کی امن اور خوشحالی میں اہم شراکت دار ہیں۔

سیکرٹری خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ بھی ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago