Categories: قومی

وزیراعظم نریندرمودی کا پنجاب دورہ منسوخ، آخر ذمہ دار کون؟ سیکورٹی یا پنجاب حکومت؟ ملک بھر میں ہنگامہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ایک روزہ پنجاب دورہ کے دوران سیکورٹی میں بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ آج صبح وزیر اعظم بٹھنڈہ پہنچے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سے حسینی والا میں واقع قومی شہداء کی یادگار پر جانا تھا ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بارش اور کم  روشنی کی وجہ سے وزیر اعظم نے تقریباً 20 منٹ تک موسم صاف ہونے کا انتظار کیا۔ جب موسم بہتر نہیں ہوا تو فیصلہ کیا گیا کہ وہ سڑک کے ذریعہ سے میموریل کا دورہ کریں گے جس میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ڈی جی پی پنجاب پولیس  کی جانب سے ضروری حفاظتی انتظامات کی تصدیق کے بعد انہوں نے سڑک کے ذریعہ سفر شروع کیا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ حسینی والا میں قومی شہداء کی یادگار سے تقریباً 30 کلومیٹر دور جب وزیر اعظم کا قافلہ فلائی اوور پر پہنچا تو پتہ چلا کہ کچھ مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی تھی ۔ وزیر اعظم 15-20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ وزیراعظم کی سیکورٹی میں ایک بڑی چوک تھی نجاب حکومت کو وزیراعظم کے شیڈول اور سفر کے منصوبوں سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ پروٹوکول کے مطابق انہیں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کیلئے ضروری انتظامات کرنے تھے ۔ وزارت نے کہا کہ ساتھ ہی ہنگامی منصوبہ کے پیش نظر پنجاب سرکار کو سڑک راستے سے کسی بھی آندولن کو محفوظ بنانے کیلئے اضافی سیکورٹی فورسیز کو تعینات کرنا تھا ، جو واضح طور پر تعینات نہیں تھے ۔ اس سیکورٹی چوک کے بعد بٹھنڈہ ہوائی اڈے پر واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago