Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی آج کریں گے ڈیجیٹل صحت مشن کاآغاز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندر مودی آج وزیراعظم ڈیجیٹل صحت مشن (پی ایم – ڈی ایچ ایم) کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) نے اتوار کو کہا کہ وزیراعظم 27 ستمبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری ڈیجیٹل مشن (پی ایم۔ ڈی ایچ ایم) کا آغاز کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے 15 اگست 2020 کو لال قلعہ کی فصیل سے قومی ڈجیٹل صحتی مشن  کے پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ فی الوقت، پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کو مرکز کے زیر انتظام چھ علاقوں میں شروعاتی مرحلے کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کا ملک گیر سطح پر آغاز این ایچ اے کی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم۔ جے اے وائی) کی تیسری سالگرہ کے ساتھ ہی کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت بھی موجود رہیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جن دھن،آدھار اور موبائل (جے اے ایم) تثلیث اور حکومت کی دیگر ڈجیٹل پہل قدمیوں کی شکل میں رکھی گئی بنیادوں پر، پی ایم۔ ڈی ایچ ایم صحت سے متعلق شخصی معلومات کا تحفظ، رازداری، اور انفرادیت کو یقینی بناتے ہوئے ایک وسیع سلسلے کے پروویڑن کے توسط اعداد و شمار، اطلاعات اور معلومات کا ایک آسان آن لائن پلیٹ تیار کرے گا جس سے بنیادی ڈھانچہ خدمات کے ساتھ ساتھ انٹر آپریبل اور معیارات پر مبنی ڈجیٹل نظام کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ اس مہم کے تحت شہریوں کی رضامندی سے صحتی ریکارڈ تک رسائی اور باہمی تبادلے کو ممکن بنایا جا سکے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کے کلیدی عناصر میں ہر ایک شہری کے لئے ایک صحتی آئی ڈی شامل ہے جو ان کے صحت کھاتے کے طور پر بھی کام کرے گی، جس سے انفرادی صحتی ریکارڈ کو موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے مربوط کیا جا سکتا ہے اور دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے تحت، حفظانِ صحت پیشہ واران رجسٹری (ایچ پی آر) اور حفظانِ صحت سہولیات رجسٹریز (ایچ ایف آر)جدید اور روایتی نظام ادویہ دونوں ہی شعبوں میں تمام صحتی خدمات فراہم کاروں کے لئے کاروبار میں آسانی کو بھی یقینی بنائیں گے۔مہم کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا گیا پی ایم۔ ڈی ایچ ایم سینڈ باکس، تکنالوجی اور پروڈکٹ جانچ کے لئے ایک ڈھانچے کے طور پر کام کرے گا اور ایسے نجی اداروں کو بھی تعاون فراہم کرے گا، جو قومی ڈجیٹل صحتی ایکونظام کا حصہ بنتے ہوئے صحتی اطلاع فراہم کار یا صحتی اطلاع استعمال کنندہ  اور پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کے تیار بلاکس کے ساتھ مہارت سے خود کو مربوط کرنے کی منشا رکھتے ہیں۔ادائیگی کے معاملے میں انقلابی تبدیلی کے طور پر یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس کے ذریعہ اداکیے گئے کردار کی طرح یہ مہم ڈجیٹل صحتی ایکونظام کے اندر  بھی انٹر آپریبلٹی لائے گی اور اس کے توسط سے شہری محض ایک کلک کے ذریعہ صحتی سہولتوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago