Categories: قومی

کسانوں کو اکسانے کا کام کر رہی ہے اپوزیشن ، حکومت ہر شبہ کو دور کرے گی: وزیر اعظم مودی

کسانوں کو اکسانے کا کام کر رہی ہے اپوزیشن ، حکومت ہر شبہ کو دور کرے گی: وزیر اعظم مودی

احمد آباد ، 16 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم مودی منگل کے روزکچھ کے دھورڈو میں ریاست کے تین منصوبوں کے کام کا افتتاح کرنے کے لئے بھومی پوجن کے بعد لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔

ان منصوبوں میں دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی پارک کی تعمیر بھی شامل ہے۔ مودی نے کہا کہ دہلی میں کسانوں کوگمراہ کرنے کی ایک بڑی سازش چل رہی ہے۔

کسانوں کو دھمکی دی جارہی ہے کہ نئے زرعی اصلاحات سے کسانوں کی زمین پر قبضہ ہوجائے گا۔ پہلے دن سے ہی کسانوں کا مفادہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں رہی ہے۔ ہم نے کسانوں کوکھیتی کی لاگت کو کم کرنے اور ان کی آمدنی کی تجدید کرنے کا متبادل دینے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کچھ نے نیو ایج ٹکنالوجی اور نیو ایج اکنامی دونوں میں بڑی ترقی کی ہے۔ کچھ کا یہ قابل تجدید توانائی پارک سنگاپور اور بحرین سے کہیں زیادہ بڑے علاقے میں ہونے جا رہا ہے۔

مودی نے ڈی سیلینیشن پلانٹ اور قابل تجدید توانائی پارک کا سنگ بنیاد رکھا

کچھ کی شان بڑھنے کے ساتھ ہی آج ملک کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ بن گیا ہے۔ ہندستان گزشتہ چھ سالوں میں قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ ہماری شمسی توانائی کی گنجائش میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے 118 سال پہلے کے معاملے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کچھ میں نمائش میں ایک شمسی تھرمامیٹر رکھا گیا تھا۔ اس انرجی پارک کی تعمیر سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا اور ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کسانوں اور صنعت دونوں کو فائدہ ہوگا اور آلودگی کو کم کرکے ماحول کو بچانے میں مدد ملے گی۔ قابل تجدید توانائی پارک میں پیدا ہونے والی بجلی سے ہر سال 50 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گجرات میں سمندر کے نمکین پانی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گجرات میں سمندر کے نمکین پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیےکام کیا جارہا ہے۔ صرف ڈیڑھ سال میں 3 کروڑ کنبوں کو جل جیون مشن کے تحت پانی کا کنکشن دیا گیا ہے۔

گجرات میں ، 80 فیصد گھروں میں پائپ لائن کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مانڈوی کا سمندرکے پانی کو پینے کے لائق بننے کے پلانٹ سے دوسری ساحلی ریاستوں کونئی ترغیب ملے گی ۔

گجرات کے کسان ، دیہی باشندے اور ماہی گیر

انہوں نے کہا کہ آج گجرات کے کسان ، دیہی باشندے اور ماہی گیر پہلے کی نسبت بہتر حالت میں ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ زراعت کو یہاں کی روایت اور جدیدیت سے جوڑ دیا گیا ہے۔ آج کچھ کی مصنوعات بیرون ملک برآمد کی جارہی ہیں۔

ملک کے عظیم سپوت سردار پٹیل کی برسی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھگوان نے مجھے زلزلے کے دوران کچھ کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا ۔ آج گجرات اور ملک کے عظیم سپوت سردار پٹیل کی برسی ہے۔ کیوڈیا میں ان کا بلند ترین مجسمہ ہمیں ملک کے لئے دن رات کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے آج کچھ کے دھورڈوسے بین الاقوامی سرحد پر دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی پارک ، سمندری پانی کو صاف کرنے والے ڈ ی سیلی نیشن کے چارپلانٹ اورانجار ۔بھچاوکے درمیان سرحد ڈیری کے چلنگ پلانٹ کا ورچوئل ذریعہ سے بھومی پوجن کیا۔

PM Says Opposition Misleading Farmer

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago