وزیر اعظم پورنیما پر کاشی کا دورہ کریں گے

نئی دہلی ، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو وارانسی جائیں گے۔ وہ نیشنل ہائی وے 19 کے ہنڈیا (پریاگراج) -راجہ تالاب (وارانسی) سیکشن کی چھ لین سڑک پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم اس دورے پر دیو دیوالی میں حصہ لیں گے۔ کاشی وشوناتھ ٹیمپل کوریڈور منصوبے کے مقام کا دورہ کریں گے اور سارناتھ آثار قدیمہ کی سائٹ کا بھی جائزہ لیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 2447 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی چھ لین این ایچ 19 کے 73 کلومیٹر توسیع کاری سے پریاگراج اور وارانسی کے درمیان سفر میں ایک گھنٹہ کم وقت لگے گا ۔

دیو دیوالی ، جو وارانسی میں روشنی اور جوش و خروش کا عالمی طور پر مشہور تہوار بن گیا ہے ، کارتک مہینے کے پورنیما کو منایا جاتا ہے۔ میلے کا آغاز وارانسی کے راج گھاٹ پر وزیر اعظم کے چراغ جلانے کے ساتھ ہوگا ۔

واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ بنارس ہی ہے۔ بنارس سے مودی کو خاص لگاؤ ہے۔ اس لگاؤ کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پورنیما میں وہ بنارس جا رہے ہیں اور کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…