Categories: قومی

ضمنی انتخابات کے رجحان پر سیاسی بیان بازی شروع

نروتم مشرا نے کہا- کانگریس صرف سوشل میڈیا کی پارٹی ہے

بھوپال، 2 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

مدھیہ پردیش کی ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے بعد سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔

وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے رجحان پارٹی کے حق میں آنے پر کہا کہ کانگریس صرف سوشل میڈیا کی پارٹی ہے۔ کمل ناتھ سے لے کردگ وجے سنگھ سمیت تمام لیڈران صرف سوشل میڈیا پر ہی ایکٹو رہتے ہیں۔ اظہار افسوس کرنے سے لے کر بی جے پی پر الزام عائد کرنے تک سوشل میڈیا پر ہی نظر آتے ہیں۔ سڑک پر کبھی نظر نہیں آتے۔ انتخابات آتے ہی یہ سڑک پر نمودار ہوتے ہیں اور انتخابات ختم ہوتے ہی غائب ہوجاتے ہیں۔ یہ پارٹی کے کارکنان کی محنت اور لوگوں کی محبت کی جیت ہے۔ پارٹی کے ہر کارکن نے محنت کی ہے۔ عوام کے درمیان میں گئے، ان سے بات چیت کی اور ان کی پریشانیوں کو جانا۔ مہنگائی کا مدعا ہمیشہ رہتا ہے، لیکن عوام کو پتہ ہے کہ ایمانداری سے کوشش کون کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام بی جے پی کے ساتھ ہے۔

وہیں سابق وزیر اور بھوپال سے کانگریس ایم ایل اے نے بھی پلٹوار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو بھی رجحان آرہے ہیں، وہ اطمینان بخش نہیں ہیں، لیکن یہ بی جے پی کی جیت نہیں بلکہ اقتدار اور طاقت کے زور کا اثر ہے۔ بی جے پی نے یوپی سے غنڈوں کو بلا کر یہاں پر ان کا استعمال کیا۔ اقتدار کا استعمال کرتے ہوئے ملازمین اور افسران کو ڈرایا دھمکایا گیا۔ زبردستی بی جے پی کے حق میں ماحول بنایا گیا۔ اسی کا نتیجہ یہاں نظر آرہا ہے۔جہاں لوگ بی جے پی کے بہکاوے میں نہیں آئے، وہاں نتیجہ ان کے برعکس ہے۔ ہم عوام کے ساتھ اور ان کے اعتماد کے ساتھ انتخابات لڑے ہیں۔ کمل ناتھ کے ساتھ پوری پارٹی اور ہر کارکن پوری ذمہ داری سے کھڑا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago