قومی

بھارت کے عروج سے پریشان طاقتیں آج بھی موجود: وزیراعظم نریندرمودی

کیوڑیا میں قومی یوم اتحاد کی تقریبات میں کہا۔ہوں میں یہاں پر لیکن من موربی کے متاثرین سے جڑا

کیوڑیا/نئی دہلی، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ ماضی کی طرح  ہی ہندوستان کے عروج سے پریشان  ہونے والی طاقتیں آج بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے دشمن ذات پات، زبان اور نسل کی بنیاد پر ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم اسٹیچو آف یونٹی، کیوڑیا میں قومی یوم اتحاد کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ موربی کیبل برج حادثے پر جذباتی ہوئے مودی نے کہا کہ میں ایکتا نگر میں ہوں، میرا دل موربی کے متاثرین سے جڑا ہوا ہے۔

شاید میں نے اپنی زندگی میں بہت کم ہی ایسا درد محسوس کیا ہوگا۔ ایک طرف ہمدردی سے لبریز دکھی دل ہے تو دوسری طرف فرض کی راہ ہے۔ جن لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی، میں ان خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کیوڑیا میں روایتی رقص کرنے کے لیے ملک بھر سے منڈلیاں آتی  ہیں لیکن حالات کے پیش نظر ان کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے پیش نظراس سال کے یوم قومی اتحاد کو خاص قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں 2022 میں قومی اتحاد کے دن کو ایک خاص موقع کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔

یہ وہ سال ہے جب ہم نے آزادی کے 75 سال مکمل کیے ہیں۔ ہم نئیعزم  کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے پاس سردار پٹیل جیسی قیادت نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago