قومی

نئے حج پالیسی2023-2027کی تشکیل کے مرحلے کے لیے پیشگی مشاورتی میٹنگ

 وزارت اقلیتی امور (حکومت ہند) کی جانب سے تشکیل شدہ حج پالیسی2018-2022  کی مدت نفاذ کے اختتام کے بعد وزارت اب نئی حج پالیسی2023-2027 کی تشکیل کا مرحلہ شروع کر رہی ہے۔

اس ضمن میں ریاستی سطح پر منعقد ہونے والی ایک پیشگی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل،آصف علی روڈ، نئی دہلی میں کیا گیا۔اس میٹنگ کی صدارت حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب اے۔پی۔عبداللہ کٹی نے کی۔

پروگرام کے انتظامات و نظامت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب جاوید عالم خان اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جناب محسن علی نے کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی جمیعت اہل حدیث کے امیر جناب مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جناب ملک معتصم خان،دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی،دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق ممبر جناب سید شاداب حسین رضوی اشرفی۔

جناب مولانا مفتی شمیم احمد قاسمی،جناب مفتی منظر محسن،جناب مفتی نثار احمد، جناب مولانا عبدالسبحان،جناب محمد طارق، جناب امان اللہ خان، جناب حاجی محمد ادریس خان، جناب حاجی محمد ظہور، جناب ،جناب صدرالدین سیفی کے علاوہ حج2022کے تمام ڈسٹرک ٹرینرس، خادم الحجاج اور سماج کے معزز حضرات موجود تھے۔

جو اہم تجویزات جو پیش کی گئی ان میں کہا گیا کہ عازمین حج کے لیے مفصل مددگار چارٹ ہونا چاہیے، مکہ مدینہ کے ہوٹلوں اور بلڈنگوں میں پردے کامناسب نظم ہونا چاہیے،ایام حج میں مہیا کردہ غذا و لگیج اخراجات میں تخفیف ہونی چاہیے،منیٰ میں کھانے کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

منیٰ سے عازمین کو رات میں ہی عرفات کے لیے روانہ کر دیا جاتا ہے جب کہ مسنون یہ ہے کہ فجر کے بعد نکلا جائے، اگر ٹھوری بہتر منصوبہ بندی کی جائے تو اس کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago